دبئی :پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کے مبینہ جعلی ڈگری جا ری کر نے کے اسکینڈل نے ملکی و غیرملکی میڈیا کی توجہ بدستور اپنی جا نب مبذول کرا رکھی ہے۔
معروف اخبار خلیج ٹا ئمز نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ دبئی میں ایگزیکٹ کا دفتر دو سال سے زائد عرصے سے بند ہے۔
اخبار کے مطابق بزنس ڈائرکٹریز میں ایگزیکٹ کے دفاتر کے تین پتے درج تھے، جن میں سے میں سے صرف ایک ایگزیکٹ کا دفتر تھا۔
دفتر میں تعینات سیکورٹی گا رڈ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے دفترمیں دوسال سے کوئی نہیں آیا البتہ کبھی کبھارکوئی پارسل بذریعہ کورئیر آجاتا ہے۔
سیکورٹی گارڈ نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹ کے مالک کبھی دفتر نہیں آئے۔
اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کی ویب سائٹ پر دبئی کے دفترکو کارپوریٹ ہیڈ آفس ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹ کا ہ

Comments
Post a Comment