پشاور:بلاک شناختی کارڈز نہ کھولنے پر احتجاج کی دھمکی


پشاور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بلاک شناختی کارڈز کھولنے کیلئے ہماری دی گئی ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے، اگر نادرا نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آئینی راستہ اختیارکریں گے،پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورے کے موقع پر سراج الحق نے کہا کہ قیمتی پتھروں سے وابستہ تاجر ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کماتے ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان کی بہتری کیلئے کوئی نظام وضح نہیں کرتی،ہماری کوشش ہوگی کہ ایکسپورٹر کیلئے کسی بہترجگہ پر جدید سہولیات سے آراستہ عمارت بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے ہم نے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی،دو ماہ گزر گئے ہیں اگر نادرا نے بروقت اقدامات نہ کیے توہم آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔

Comments