Posts

Showing posts from May, 2015
Image
خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، تحریک انصاف کو برتری حاصل، غیر حتمی نتائج خیبر پختونخوا میں 10 سال کے طویل وقفے کے بعد بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے شدید گرمی میں بھی عوام اپنی مرضی کے نمائندے کا انتخاب کرنے پولنگ سٹیشن آتے رہے صوبہ بھر کے 1 ہزار 9 سو 56 وارڈز میں چوراسی ہزار چار سو بیس امیدوار مدمقابل آئے۔ غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع وارڈز میں پی ٹی آئی29نشستوں کے ساتھ سب سے آگے۔ جے یو آئی ف اور اے این پی 14، 14 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نواز لیگ 12 نشستوں کے ساتھ چوتھی، جماعت اسلامی 9 نشستوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آزاد اور دیگر جماعتوں نے 20 نشستیں حاصل کیں۔
Image
گلگت (نعیم انور)جی بی ایل اے 6ہنزہ میں اسیر معروف حق پرست رہنما با با جان کی انتخا بی مہم عروج پر پہنچ گیا ،ہنزہ گو جا ل کے نو جوان طبقے نے با با جان کی انتخا بی مہم تیز کر دیا ،جگہ جگہ لو گوں نے با با جان سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے اپنی مدد آپ کے تحت انتخا بی دفا تر کھول دئیے ،ہنزہ کے عوام نے با با جان کے انتخا بی اخراجات پو رے کرنے کیلئے ڈونیشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ،مختلف کا روبا ری حضرات نے با با جان کے پو سٹرز ،بینرز اور پینا فلیکس وغیرہ پر نٹ کرانے کا زمہ داری لے لیا ،عوام کا با با جان کے ساتھ غیر معمولی ہمدردی اور محبت کا اظہا ر دیکھ کرحلقے کے قدآور امید وار میر غضنفر ،ظفر اقبا ل اور اظہا ر ہنزائی شدید پر یشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،زرائع کے مطا بق ہنزہ سے تعلق رکھنے والے بعض لو گوں نے نجی اداروں میں اپنی نو کریاں ٹھو کرا کر با با جان کا الیکشن مہم چلا نے ہنزہ پہنچ گئے ہیں اور کمپین کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، ہنزہ کے حلقے میں 8جون تک با با جان کے سا تھ عوام کی یہی ہمدردیا ں جا ری رہی توہنزہ کی سیٹ با با جان باآ سانی اپنے نام کر سکتے ہیں ،با با جان کی حلقے میں غیر معمول...
Image
عراق میں اجتماعی قبروں سے 470 لاشوں کی باقیات برآمد غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر صحت عدیلہ مامد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں تکریت میں چار بڑی اجتماعی قبروں سے 470 انسانوں کی باقیات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ فوجی ان 1700 فوجیوں میں شامل تھے جو کہ تکریت کے شمال میں واقعہ سپیشر کیمپ سے باہر نکلے اور انہیں یرغمال بنا لیا گیا تھا اور بعد میں گزشتہ جون کو دولت اسلامیہ گروپ نے انہیں قتل کر دیا تھا۔
Image
جعلی ڈگری سکینڈل: ایگزیکٹ چیئرمین شعیب شیخ اور دیگر ملزموں سے تحقیقات جاری ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان شعیب شیخ، وقاص عتیق اور دیگر سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رات گئے گرفتار ملزموں سے کئی سوالات بھی کئے۔ دوسری جانب کمپنی کے شعبہ انفارمیشن سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے تحقیقات کے حوالے سے دبئی میں قائم کمپنیوں کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ای فارمز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ای فارمز کی مدد سے چیک کیا جائے گا کہ پانچ سال میں کتنی رقم پاکستان لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ نے دبئی سے لاکھوں ڈالرز پاکستان منتقلی کیلئے سافٹ ویئر کی مد میں ترسیلات کو ظاہر کیا تھا۔ ادھر کراچی میں ایف آئی اے ٹیم نے ایگزیکٹ کے دفتر میں سامان کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی ہے۔
Image
ایمان ہے انتخابات اسی سال ہونگے اور تحریک انصاف کی حکومت آئیگی: عمران خان اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ بلدیاتی الیکشن سے خیبرپختونخوا میں انقلاب آئیگا۔ سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سکردو ، گلگت بلتستان کے لوگوں سے بات کرنے کے لیے 19 سال انتظار کیا ہے جتنی خوشی مجھے آج ہو رہی ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔ سکردو کے نوجوانوں میں سیاسی شعور آ چکا ہے ، پاکستان میں تبدیلی آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ، ووٹ مانگنے والوں سے چند سوالات ضرور کریں کہ اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حکمران تین باریوں میں کچھ نہیں کر سکے تو چوتھی باری میں کیا کریں گے، انتخابات کے بعد میاں نواز شریف کو سکردو یاد آیا تو یہاں آکر لوگوں کو کہا کہ 47 ارب کا پیکج دے رہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ انسان ہیں جانور نہیں ہیں جن کو خرید لیا جائے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے کر گئے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کا خوشحال ت...
Image
اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی قیادت متفق، حکومت کو تعاون کی مکمل یقین دہانی پاک چین اقتصادی راہداری پر مشاورت کیلئے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اکیسویں صدی اقتصادی مقابلے کی صدی ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے ملکی تاریخ میں ترقی کے بیشتر مواقع ضائع کئے تاہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ایک اور موقع ملا ہے۔ تمام سیاسی قیادت بھی منصوبے پر متفق ہو گئی ہے۔ ملک میں سیاسی نظام پختہ ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ قومی معاملات پر ایک ہونے کی مثبت روایت برقرار رہنی چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ خنجراب سے گوادر کی راہداری میں مغربی الائنمنٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب سیاسی قیادت نے پاک چین اقتصادی راہدرای منصوبے کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منصوبے پر قومی...
Image
پشاور:بلاک شناختی کارڈز نہ کھولنے پر احتجاج کی دھمکی پشاور:   امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بلاک شناختی کارڈز کھولنے کیلئے ہماری دی گئی ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے، اگر نادرا نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آئینی راستہ اختیارکریں گے،پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورے کے موقع پر سراج الحق نے کہا کہ قیمتی پتھروں سے وابستہ تاجر ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کماتے ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان کی بہتری کیلئے کوئی نظام وضح نہیں کرتی،ہماری کوشش ہوگی کہ ایکسپورٹر کیلئے کسی بہترجگہ پر جدید سہولیات سے آراستہ عمارت بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے ہم نے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی،دو ماہ گزر گئے ہیں اگر نادرا نے بروقت اقدامات نہ کیے توہم آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔
Image
دوسال میں10ہزارروزگاردیں گے،ن لیگ نے منشورپیش کردیا گلگت ( رستم علی )مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 24نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا ،اقتدار ملاتو آئینی ڈھانچے کے قیام کےساتھ ساتھ انتظامی ،سماجی ،مالیاتی اور اقتصادی شعبوں میں جدید منصوبہ بندی اور اصلاحات کئے جانے کا دعویٰ کردیا جبکہ موٹر ویز کی طرز پر قراقرم ہائی وے ،بابو سر ہائی وے ،گلگت سکردو روڈ ،شونٹر پاس اور گلگت تا شندور ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا اعلان کیاگیا ،بدھ کے روز صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے منشور کا باقاعدہ اعلان کردیا ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جعفراللہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے منشور کا اعلان کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم نے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے منشور بنایا ہے اور ان ایریاز کو شامل کیا ہے جو صوبائی حکومت کے اختیارات میں ہے جبکہ وفاقی حکومت کے اصلاحات کو منشور کا حصہ نہیں بنایاگیا ہے جس میں آئینی حیثیت کی تعین کی بات بھ...
Image
146طالبان کی پناہ گاہیں ختم کر دیں تو اعتماد بڑھے گا افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان طالبان کی پناہ گاہیں کو ختم کر دے تو افغانستان کا اس پر اعتماد اور بھی بڑھ جائے گا۔ اسلام آباد میں بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افغان نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ جب میاں نواز شریف افغانستان آئے تو ان کی باتوں سے افغان بہت خوش ہوئے تھے۔ انھوں نے افغانستان کو بہت سیدھا سادہ پیغام دیا تھا کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ افغانستان کا بھی دشمن ہے۔ اگر کوئی افغانستان کا دشمن ہے تو وہ پاکستان کا بھی دشمن ہے۔ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ اب ایسے حالات آگئے ہیں کہ افغانستان نے ثابت کرنا ہے کہ پاکستان نے اس بیان کو ثابت کرنے کے لیے کون سے اقدامات کیے ہیں۔ 146اگر پاکستان یہ قدم اٹھائے کہ طالبان کی پناہ گاہیں ختم کر دے اور جو مالی امکانات ہیں انھیں ختم کر دے تو ہمارا اعتماد اور بھی بڑھ جائے گا۔145 ان کا کہنا تھا کہ 146افغانستان کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور انھیں بھی ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اس حالت تک پہنچ گیا ہے کہ ان کو یقین ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک ...
Image
بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں، 500 سے زائد افراد ہلاک بھارت کی جنوب مشرق کی دو ریاستوں میں اپریل کے وسط سے جاری گرمی کی لہر سے اب تک تقریباً 430 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست میں پچھلے ہفتے کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ پڑوسی ریاست تلنگانہ میں گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع کھمام میں ہفتے کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔ صحت کے حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دوپہر میں گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اس لئے کہ بلند درجہ حرارت اور گرم ہوائوں کی وجہ سے انہیں سن سٹروک ہونے کا خطرہ ہے۔ وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ہم لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں سڑکیں اور مارکیٹیں ویران نظر آ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ کم از کم ایک اور ہفتے تک گرمی کی شدت...
Image
ڈسکہ میں وکلا کی ہلاکت, وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈسکہ میں وکلاء کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے نے ڈسکہ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے سپریم کورٹ بار کے صدر فضل الحق کی ملاقات کی اور ڈسکہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں وکلا کے ساتھ زیادتی ہوئی، ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ فائرنگ کرنے والے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی وکلا کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیش...
Image
تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کافیصلہ گلگت:گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں 8جون کو فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ صرف گلگت کے بعض حلقوں اور دیامر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے تا ہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طور پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام 24حلقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایف سی این اے کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے انتخابات کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں ، ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ گلگت بلتستان فرقہ وارانہ تشدد کے اعتبار سے بہت زیادہ حساس اور خطرناک ہے ۔ خط میں ایف سی این اے سے درخواست کی گئی ہے کہ 8جون کو گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں فوج تعینات کرنے کیلئے انتظامات کیے جائ...
Image
تفتیش فوری مکمل نہیں ہو سکتی، ایگزیکٹ اسکینڈل بڑا کیس ہے: ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے کراچی میں مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ شاہد حیات نے ایف آئی اے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایگزیکٹ کے دفتر میں شواہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ اسکینڈل ایک بڑا کیس ہے یہ عام کیس نہیں جس کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کر لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ، موبائل اور انٹرنیشنل لنکس دیکھ کر کام کیا جا رہا ہے۔ تفتیش کے لئے کئی چیزیں تحویل میں لیں گئی ہیں جبکہ ایگزیکٹ کے ملازمین کے بیانات بھی قلم بند کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر سب کو آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ کا ایف آئی اے میں بیان بھی قلم بند کیا جا رہا ہے۔ شعیب شیخ بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 6 بجے ایف آئی اے کے اینٹی ہومین ٹریفکنگ سرکل پہنچے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شعیب شیخ سے جعلی ڈگریوں کے اجراء، بینک اکاونٹس کی تفصیلات سمیت دیگر حوالوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
Image
ISLAMABAD: (Dunya News) – Chief of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif on Monday met Prime Minister Nawaz Sharif and discussed the overall security situation of the country with him, reported Dunya News. According to Inter-Services Public Relations (ISPR), the internal and external security situation of Pakistan was discussed in the meeting.
Image
An 11-year-old Indian-American boy, who was home schooled, has graduated from a US college with three degrees in maths, science and foreign language studies. Californian Tanishq Abraham graduated from the American River College in Sacramento, California, along with 1,800 students. Tanishq is the youngest person to graduate from American River College this year. “The assumption is that he’s the all-time youngest,” American River College spokesperson Scott Crow told NBC News. Last year, Tanishq became one of the youngest people ever to graduate from high school in the US. Tanishq , who was home-schooled since the age of seven, passed a state exam in March last year that stated he had met the right academic standards to receive a high school diploma. His achievement also caught the attention of US President Barack Obama, who sent him a congratulatory letter.
Image
ریاض: عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی  ہے۔ آئی ایس نے ایک آن لائن بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ یہ حملہ ان کی تنظیم کے رکن نے کیا، جس کا نام ابو عامر النجدی  تھا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے صوبے قطیف کی مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں تیس نمازی شہید جبکہ پچاس افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ مسجد میں دھماکے کے موقع پر 150 سے زائد افراد نماز پڑھ رہے تھے۔ وزیر داخلہ کےترجمان نے کہا کہ خود کش حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
Image
لاہور:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کی   ذمہ داری صرف حکومت پر نہیں  ڈالی جاسکتی۔ لاہورمیں اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہر بات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے، کالے شیشے والی گاڑیوں میں بیٹھنے والوں کو غربت کا احساس نہیں ہوتا، اسٹریٹ چلڈرن ہمارے اپنے بچے ہیں، ان بچوں کی نگہداشت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اگر ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو اس کے قصور وار ہم سب ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل ہمارے بچوں کے ساتھ جڑا ہے، ان کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیے، بچوں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔
Image
Election fever getting pace. Pakistan Muslim League-N leaderships are on four days visit of Gojal valley. Sost Today, Report by Faiz karim faiz (Sost Gojal) PML-N leaders are on four days visit of Gojal valley. Mir Ghazanfer Ali Khan along with Javeed, Hakima Sultan, Niayat Ali Khan, Raziq and Hyder Tai visit Shiskat, Gulmit, Ghulkin, Hussaini, Passu, Khyber, Ghalaphan, Moorkhun, Jamalabad, Gircha, Sirteez, Nazimabad, Sost and Khudaabad. Ghazanfer announces girls college in Gulmit, cadet college in Passu, dispencisary in Hussaini and will open sub branch of Karakorum International University in Hunza. he spend first day in Gulmit and second day in Sost. Tommorow he plan to visit in Chipurson, Misgar and Shimshal.
Image
باباجان عظیم رہنما ہیں، اُن سے گفت و شنید جاری ہے، جلد اہم اعلان ہوگا، اظہار ہنزائی گلگت (پ ر) علم ، ترقی اور انصاف کیلئے کام کرونگا۔ بابا جان کے ساتھ بات چل رہی ہے کچھ دن میں اہم اعلان کرینگے۔ آزمائے ہوئے لوگوں کو آزمانا دانشمندی نہیں، ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6 اظہار ہنزائی نے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں گوجال اور خاص طور پر چپورسن یوتھ فورم کے ممبران کے ساتھ ایک اجلاس میں کی۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے روایتی جوڑ توڑ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور ایسے لوگو ں کو موقع دینا چاہیے جو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید دور میں عوام کی بہتر نمائندگی کرنے کے اہل ہوں۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے موجودہ وسائل کو عوام اور علاقے کی بہتری کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے موثر پالیسی بنائی جائے۔ ہم بہت ساری چیزوں میں ہاتھ ڈالنا نہیں چاہتے اور نہ ہی بے کار مسائل میں الجھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تین اہم نکات اپنے منشور میں ش...
Image
کرکٹ کی رونقیں بحال، پاکستانی ٹیم کا قوم کو جیت کا تحفہ اکستان کی جانب سے مختار احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑی مختار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دوسری جانب احمد شہزاد نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔ مختار احمد نے 83 اور احمد شہزاد نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ کے تیرہویں اوور میں احمد شہزاد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد دوسرے ہی اوور میں مختار احمد بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بائونڈری کے قریب کیچ آئوٹ ہو گئے۔ پاکستانی ٹیم کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ٹیم میں پروفیسر کے نام سے جانے والے کھلاڑی محمد حفیظ صرف 12 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور جاندار سٹروکس سے مشہور عمر اکمل نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور صرف چار رنز بنا کر ایک غلط شارٹ پر کیچ دے بیٹھے۔ عرصہ بعد ٹیم کا حصہ بننے والے شعیب ملک نے اوپنرز کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے میچ کو پھنسا دیا۔ شعیب ملک 14 گیندوں پر صرف 7 رنز ہی بنا پائے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان شاہد آفریدی نے آتے ہی گیند پر چوکا...
Image
نئے اضلاع اور یونیورسٹی کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ،کمشنر بلتستان سکردو: کمشنر بلتستان ڈویژن ملک افسر خان نے کہا ہے کہ نئے اضلاع، بلتستان یونیورسٹی اور وزیرا عظم کے دیگر اعلان کردہ منصوبوں کا کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم وزیر اعظم نے سمری پر ددستخط کر لئے ہیں نوٹیفیکشن الیکشن سے پہلے ہرگز جاری نہیں ہوگا ہمیں بتایا گیا ہے کہ نئے اضلاع بلتستان یونیورسٹی سمیت دیگر اہم منصوبوں کا نوٹیفیکشن الیکشن کے بعد ہی جاری کر دیا جائیگا جب تک نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوگا تب تک نئے اضلاع اور بلتستان یونیورسٹی کےلئے کوئی کام نہیں کرسکتے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ نئے اضلاع ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر منصوبوں کے نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں الیکشن کے بعد نئے اضلاع ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر اہم منصوبوں کا نوٹیفیکشن جاری ہوگا تو اس بارے میں کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے اور معاملہ آگے بڑھے گا نوٹیفیکشن جاری ہوئے بغیر ہم کوئی پوسٹنگ ، یا تقرری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور کام کرسکتے ہیں نوٹیفیکشن ہونے کے بعد ہم ہر کام کرسکتے ہیں انتخابات سے قبل نوٹ...
Image
ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل ، ایف آئی اے کو اہم شواہد مل گئے ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کمپنی کے جعلی ڈگریوں کے اجرا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد مل گئے اور اس نے ابتدائی رپورت تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریوں کے اجرا میں مبینہ طورپر ملوث پائی گئی ہے ۔ ایف آئی اے کی ٹیم آج رات وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو رپورٹ ارسال کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی کی ٹیموں نے کراچی اور اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کو شواہد سے آگاہ کر دیا ہے جس کے باعث اگلے چوبیس گھنٹے میں ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف جعلی ڈگری اسکینڈل کے معاملے پر ایف آئی اے کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ اجلاس شام جار بجے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہو گا جس میں ڈی جی ایف آئی اے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹرز اور تفتیش کار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ میڈیا سے بات چیت کریں گے جس میں اہم انکشافات کئے جانے کا امکان ہے۔
Image
وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف بھی کیا کہ سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان سعد عزیز، محمد اظفر عشرت اور حافظ ناصر ملک کے بڑے تعلیمی اداروں کے طلباء ہیں۔ سانحہ صفورہ میں ملوث محمد اظفر عشرت کے بارے میں ایک انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیمینز کمپنی کا ملازم رہ چکا ہے، جس کے بعد محمد اظفر عشرت نے پاکستان کی معروف موبائل کمپنی میں ملازمت کی۔ اظہر عشرت کے ساتھ ملازمت کرنے والے ایک شخص کے مطابق اظہر کمپنی کیلئے علاقائی نیٹ ورک ڈیزائن کرنے میں اہم کردار ادا وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف بھی کیا کہ سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان سعد عزیز، محمد اظفر عشرت اور حافظ ناصر ملک کے بڑے تعلیمی اداروں کے طلباء ہیں۔ سانحہ صفورہ میں ملوث محمد اظفر عشرت کے بارے میں ایک انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیمینز کمپنی کا ملازم رہ چکا ہے، جس کے بعد محمد اظفر عشرت نے پاکستان کی معروف موبائل کمپنی میں ملازمت کی۔ اظہر عشرت کے ساتھ ملازمت کرنے والے ایک شخص کے مطابق اظہر کمپنی کیلئے علاقائی نیٹ ورک ڈیزائن کرنے میں اہم کردار ادا سانحہ صفورہ میں ملوث محمد اظفر عشرت کے بارے میں ایک انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیمینز کمپنی کا ملازم رہ چکا ہے، جس کے بعد محمد اظفر ...
Image
دبئی :پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کے مبینہ جعلی ڈگری جا ری کر نے کے اسکینڈل نے ملکی و غیرملکی میڈیا کی توجہ بدستور اپنی جا نب مبذول کرا رکھی ہے۔ معروف اخبار خلیج ٹا ئمز نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ دبئی میں ایگزیکٹ کا دفتر دو سال سے زائد عرصے سے بند ہے۔ اخبار کے مطابق بزنس ڈائرکٹریز میں ایگزیکٹ کے دفاتر کے تین پتے درج تھے، جن میں سے میں سے صرف ایک ایگزیکٹ کا دفتر تھا۔ دفتر میں تعینات سیکورٹی گا رڈ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے دفترمیں دوسال سے کوئی نہیں آیا البتہ کبھی کبھارکوئی پارسل بذریعہ کورئیر آجاتا ہے۔ سیکورٹی گارڈ نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹ کے مالک کبھی دفتر نہیں آئے۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کی ویب سائٹ پر دبئی کے دفترکو کارپوریٹ ہیڈ آفس ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹ کا ہ یڈآفس کراچی میں واقع ہے۔
Image
رطانیہ میں مکمل ری چیکنگ کے بعد ستارہ بروج اکبر کو آئلٹس کے نو بینڈ میں سے نو بینڈ دیئے گئے، جو عالمی ریکارڈ بن گیا۔ اس سے پہلے ستارہ بروج اکبر نے گیارہ سال کی عمر میں او لیول پاس کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Image
Image
ہنزہ نگر (اکرام نجمی)  علی آباد میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب میں رانی عتیقہ نے کہا ہے  کہ ہماری  جدوجہد صر ف ضلع کے قیام  کی حد تک نہیں ہے۔ یہ محض شروعات ہے۔ ہمارا ہدف گلگت بلتستان کےعوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دلانا اور گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ بنانا ہے ۔ ہمارے خطے میں قابل اور پڑھے لکھے لوگوں کی کمی نہیں۔ زندگی کے ہر میدان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین نے بھی اپنا نا م روشن کیا ہے۔ ضلح کے نوٹیفیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن پر دستخط ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم پاکستان سے ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس  کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور انشااللہ ہماری قیادت کے متوقع دورے میں مزید اہم اعلانات ہونگے۔
Image
پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ آن لائن ڈگریوں کی لوٹ سیل میں مصروف، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ آپ  میٹرک پاس ہیں لیکن بننا ڈاکٹر چاہتے ہیں, کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سیل ، سیل ، سیل ہائی سکول ڈپلومہ تین  سو پچاس اور ڈاکٹر کی ڈگری چار ہزار ڈالر میں دستیاب ہے ۔ پاکستانی کمپنی Axact کے بارے میں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سنسنی خیز انکشافات نے تہلکہ مچا دیا ۔ کراچی: ایک بڑی کمپنی یا دغا باز پاکستانی کمپنی Axact تعلیمی میدان میں فراڈ کی ٹھیکیدار بن گئی۔ نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ Axact  کو انٹرنیٹ پر سرچ کریں تو یہ اہم تعلیمی ریاست معلوم ہوتی ہے جہاں سیکڑوں یونیورسٹیاں اور ہائی اسکولز آپ کو چاند تک پہنچانے کا دعوی کرتے نظر آتے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز میں لکھے گئے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت یہ ادارہ چند روپوں کے عوض جعلی ڈگریاں بیچ کر لاکھوں روپے بٹور رہا ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹس، نرسنگ، سول انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں آن لائن ڈگریاں دیتی ہے۔ اسناد پر امریکی وزیر خارجہ کے دستخط کے ساتھ تصدیق کی پیشکش بھی ہے۔ ادارہ اچھے استاد، شاندار مستقبل جیسے بلند و بانگ دعوی ک...
Image
کیلی فورنیا:  برفانی براعظم انٹارکٹیکا کی زمین سے جڑا برف کا بہت بڑا ٹکڑا آئندہ 5 سال میں پگھل کر ختم ہوجائے گا جس سے موسمیاتی اثرات سمیت سمندروں کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ناسا کے مطابق 10 ہزار سال قدیم لارسن بی آئیس شیلف کا بہت بڑا ٹکڑا 2020  تک انٹارکٹیکا کی زمین سے ٹوٹ کر الگ ہوجائے گا اور تیزی سے پگھلے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسے آئس شیلف برفانی گلیشیئرز کے پگھلنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہوتےہیں اور ان کے غائب ہونےسے گلیشیئر مزید تیزی سے پگھلیں گے اور صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی اور اس سے دنیا کے سمندروں کی سطح تیزی سے بلند ہوگی۔ ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری سے وابستہ ماہرین نے سروے کے بعد بتایا کہ 2002 میں یہ برفانی ٹکڑا پہلی مرتبہ ٹوٹا تھا اور اس کا ایک چھوٹا ٹکڑا صرف چھ ہفتوں میں ہی ختم ہوگیا تھا۔  اب یہ مزید ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے اور اس میں آنے والا پانی کا بہاؤ اسے مزید کمزور کررہا ہے۔ ماہرین نے زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت (گلوبل وارمنگ) کو اس کی وجہ قرار دیا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے سے اس علاقے پر بھی بہت منفی اثرات پ...
Image
بیجنگ:  چین میں پہاڑوں کی بلندی پر شیشے سے بنا دنیا کا سب سے لمبا پل عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا۔ چین کے شہر چونگ پنگ میں اونچے پہاڑوں کی بلند ی پردنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کرکے عام عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے۔گھوڑے کی نال کی بناوٹ والا یہ پل پہاڑی کی چوٹی پر کنارے سے ہٹا کرقائم کیا گیا ہے جوکہ 26 اعشاریہ68 میٹر طویل ہے جس پر چلنا دل گر دے والوں کا ہی کام ہے۔ 1,010 میٹرز کی اونچائی پر موجود اس پل کے اوپر چلتے ہوئے آ پ کے قدموں تلے صرف موٹا شیشہ ہوتا ہے جس کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ہزاروں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر آتا ہے۔ اس پل پر بیک وقت 2 سو افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، تاہم اس شیشے کے پل پر چلنے کے لیے 10 ڈالر کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑیگا۔ واضح رہے کہ 6 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس شیشے کے پل کی تعمیر کا آغاز پچھلے سال مارچ میں کیا گیا 
Image
People of Gojal you should not forget while casting your vote. who was standing where . PPP's candidate Mr. Zafar and PTI's candidate Izhar were busy in making money . It was only Baba jan leading the protest from Gojal to karachi.
Image
جون میں انتخابات سے 50 فیصد ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے،فدا ناشاد سکردو :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیاں ہوئی ہیں اگر موجودہ فہرستوں کے تحت8جون کو انتخابات کرائے گئے تو گلگت بلتستان کے 50فیصد ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیوں کے باعث غیر جانبدار صاف شفاف الیکشن سوالیہ نشان بن جائیں گے اور انتخابات کی شفافیت پر انگلی اٹھے گی کے پی این کو دیئے گئے انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ تحصیل کھرمنگ کی یونین کونسل کتی شو کے کئی رائے دہندہ گان کے نام تحصیل گلتری کی فہرستوں میں شامل کئے گئے ہیں اسی طرح دوسرے علاقوںکے ووٹرز کے ناموں کے اندراج میں بھی سنگین قسم کی غلطیاں کی گئی ہیں اور ناموں کے اندراج غلط کئے گئے ہیں کئی دیہاتوں کے رائے دہندگان کے نام بھی غلط درج کئے گئے ہیں اس لئے یہ بات کنفرم ہو گئی ہے کہ گلگت بلتستان کے کم وبیش 50فیصد ووٹرز حق رائے دہی سے محروم ہو جائیں گے ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابی فہرستوں میں سنگین قسم کی غلطیاں کی گئی ہیں اور ان...