صرف ’’ایک ڈالر‘‘ سالانہ تنخواہ لینے والی مشہور ترین شخصیات ویب ڈیسک بدھ 29 اپريل فیس بک کے سی ای او بھی سالانہ ایک ڈالر تنخواہ لینے والوں میں شامل ہے، فوٹو:فائل لندن: کیا آ پ نے کبھی ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہے جن کی تنخواہ محض ایک ڈالر سالانہ ہے، جی ہاں ان افراد میں بڑے بڑے اداروں کے سربراہان، سی ای اوز اور گورنر حضرات بھی شامل ہیں۔ مارک زکر برگ کو کون نہیں جانتایہ فیس بک نامی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے سی ای او ہیں اور یہ صاحب بھی اب Dollar-a-year-Men کلب کے رکن ہیں اور اس کلب میں شامل امیر ترین افراد بڑے بڑے عہدوں پر ہونے کے باوجود سالانہ ایک ڈالر تنخواہ لیتے ہیں جن میں کاروباری اداروں کے سی ای اوز ، سماجی شخصیات اور تو اور گورنر حضرات بھی شامل ہیں۔ کلب کے ارکان میں مشہور ہالی ووڈ ایکشن ہیرو آرنلڈ شوازنیگربھی شامل ہیں جو 2003 سے 2011 کے دوران کیلی فورنیا کے 38ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ مشہورامریکی کاروباری شخصیت اورسیاست د...
Posts
Showing posts from April, 2015
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
چین میں 2 چوروں نے سڑک چوری کرکے بیچ ڈالی سڑک زیادہ استعمال نہیں ہوتی تھی اس لیے اسے اکھاڑ کر فروخت کرکے رقم کمانے کا خیال ذہن میں آیا،گرفتار ملزمان فوٹو : فائل شنگھائی: عام طور پر لوگ نقدی ،جانور یا دیگر اشیا چوری کرتے ہیں مگر چین میں چوروں نے روڈ ہی چوری کرڈالی۔ چین کے علاقے ژیانگ ژومیں 2 چوروں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے 460 میٹر لمبی سڑک اکھاڑ کر اس پر لگائی گئی کنکریٹ کی سلیں بیچ ڈالی، نن ٹنگ شہر کے مظافاتی علاقے میں 2008 میں تعمیر کی جانے والی سڑک درست حالت میں تھی تاہم کچھ روز قبل جب مقامی افراد نے صبح کے وقت سڑک کو ٹوٹے ہوئے پایا اور اس میں بچھائی گئی کنکریٹ کی سلیں غائب دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے جب کہ پولیس بھی اس بات پر حیران تھی کہ راتوں رات اتنی طویل سڑک کی سلیں کیسے غائب ہوسکتی ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ یہ کارنامہ گو اور ینگ نامی دو افراد نے انجام دیا جس کے لئے انہوں نے کرین کی مدد سے 630 ٹن وزنی سلیں اکھاڑیں اور انہیں فروخت کردیا، ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ یہ سڑک زیادہ اس...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
ہمارے پاس انتخابات میں دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں، عمران خان دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات اسی سال ہوں گے، عمران خان، فوٹو: فائل اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں اور اگلی سماعت پر 74 حلقوں کے ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے جب کہ دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات رواں سال ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کو جواب دے دیا ہے اب گواہوں کو بلائیں گے جس کے لیے مشاورت جاری ہے، ہمارے پاس دھاندلی کی ایک لاکھ 26 ہزار دستاویزات ہیں، اگلی سماعت پر 74 حلقوں کے ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے اور دل کہتا ہے کمیشن سے ایسا فیصلہ آئے گا کہ انتخابات اسی سال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی میں مدد دینے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیرمین بنا دیا گیا جہاں نظام کی خرابی کی تصدیق شہریار خان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے انتخاب میں ایم کیو ایم نے دہشت پھیلائی اور...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
ٹارگٹ کو پیچھا کرکے مارنے والی اسمارٹ گولی تیار امریکی فوجی ادارے ڈیپرا نے اس اسمارٹ بلٹ کی گولی کو 50. کیلیبر کا نام دیا ہے۔ فوٹو سی این این نیو یارک: اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ، اسمارٹ آئیز کے بعد اب ایسی اسمارٹ بلٹ یعنی گولی بھی تیار کرلی گئی ہے جو اپنے ٹارگٹ کو خود ہی تلاش کرکے اسے شکار کرے گی۔ یوں تو امریکی فوج پہلے ہی دنیا کے جدید ترین اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے اور روز بروز ہلکے اور جدید ہتھیار اس کا حصہ بن رہے ہیں اور اب امریکی فوج کے سائنسدانوں نے ایسی اسمارٹ بلٹ تیار کرلی ہے جو حرکت کرتے ہوئے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے ہوا میں ہی اپنی سمت تبدیل کر کے اسےموت کی نیند سلا سکے گی۔ امریکی فوجی ادارے ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی (ڈیپرا) نے اس اسمارٹ بلٹ کی تیاری کو اس سال کا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے اسے 50. کیلیبر کا نام دیا ہے۔ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی کے مطابق گولی میں آپٹیکل سینسرز لگے ہیں جس کی مدد سے گولی اپنے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے اسے دبوچ لیتی ہے جب کہ تجربے کےد وران گولی نے حرکت کرتے اور رخ بدلتے شکار کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
ساہیوال میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک، 2 اہلکار زخمی ہلاک ملزمان سے خودکار اور پولیس سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل ساہیوال: کسووال کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران 2 فرار ملزمان سمیت 5 ملزمان کو ہلاک کردیا جب کہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ساہیوال پولیس کے مطابق 3 ملزمان پولیس وین پر حملہ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے جس پر ان کا تعاقب کیا گیا اور کسووال کے قریب مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو ان کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سے خودکار اور پولیس سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
کھلنا ٹیسٹ؛ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے ایک وکٹ پر 227 رنز کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلے اچھی بولنگ اور پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 50 رنز کی شراکت قائم کی، سمیع اسلم 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد اظہر علی کریز پر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران محمف حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 8ویں سنچری جب کہ اظہر علی نے 19ویں نصف سنچری اسکور کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے، محمد حفیظ 137 جب کہ اظہر علی 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل دوسرے دن بنگلا دیش نے 236 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 243 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کی 7ویں وکٹ مشفق الرحیم کی صورت میں گری انہوں نے 32 رنز بنائے۔ 312 رنز...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
گندم کے سنگین بحران کےخلاف سکردو،شگر،کھرمنگاور روندومیں مکمل ہڑتال سکردو(محمد اسحاق جلال)گندم اور آٹا کے سنگین بحران کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر سکردو میں مکمل شٹرڈاﺅن ، پہیہ جام ہڑتال رہی ، شہر میں گندم بحران کے خلاف ہونے والی تاریخی ہڑتال کے دوران کوئی شٹرکھلا اور نہ ہی کوئی پہیہ چلا، ہوٹلز ، بھی بند رہے۔ گلگت اور سکردو کے مابین ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل رہی شگر ، کھرمنگ، روندو اور گمبہ سکردو میں بھی تمام مارکیٹیں ، دکانیں بند رہیں جس کے باعث لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں سنگین قسم کی مشکلات پیش آئیں ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم نظر آئی، حسینی چوک پر انجمن تاجران نے گندم بحران کے خلاف بہت بڑا جلسہ منعقد کیا اور گندم بحران ختم کرنے اور سکردو کے کوٹے کی 67ہزار بوری گندم کی چوری کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا سکردو بار ایسوسی ایشن نے انجمن تاجران کی ہڑتال کی حمایت میں ریلی نکالی اور انجمن کے جلسے میں شرکت کی ، انجمن کے صدر غلام حسین اطہر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم بحران نے ہر طرف پریشانی پیدا کر دی ہے غریب لوگ دو کلو گندم اور آٹا کیلئے خوار...
Cheif of army
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا، سربراہ پاک فوج کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن بلاامتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے جو اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے شہر میں جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بلاامتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے جس سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے لہٰذا کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کے لیے کراچی میں امن وامان ترجیح ہے، شہر سے تمام مافیا کے خاتمے کے لیے کام کرتے رہیں گے، کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن کے تحت ہو رہی ہیں جن کے منصوبہ سازوں کا ایجنسیاں اور رینجرز سراغ لگائیں، اس موقع پر آرمی چیف نے این اے 246 میں انتخاب کے پرا...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
طوفان اور غیرمعمولی بارشوں سے خیبرپختونخواہ میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور اور اس سے ملحقہ دیگر اضلاع میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ اتوار کی شام پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ صوبائی حکام نے پیر کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 45 تک پہنچ چکی ہے جب کہ زخمی ہونے والے لگ بھگ 200 افراد میں سے اب بھی بہت سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بارش کے ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوا اور ژالہ باری سے کئی عمارتیں گرنے کے علاوہ درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درجنوں افراد منہدم ہونے والے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے گئے تھے جنہیں نکالنے کے رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور پیر کی صبح امدادی کارکن اور فوج کے جوان کرینوں کی مدد...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امداد پہنچنا شروع سنیچر کی صبح نیپال میں گذشتہ 80 برس کے شدید ترین زلزلے میں تقریباً دو ہزار افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی امدادی کارروائیوں میں اتوار کی صبح سے خاصی تیزی آئی ہے۔ مختلف ممالک سے امدادی ٹیمیں اور ساز وسامان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچا شروع ہو چکا ہے۔ خاص طور پر پاکستان، بھارت، چین اور امریکہ اور امدادی اداروں نے نیپال کو اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی اور امداد پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بھارت نے ہوائی جہازوں کے ذریعے ادویات، موبائل ہسپتال اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے 40 اہلکار بھیجے ہیں۔ پاکستان نے چار سی ون تھرٹی طیاروں میں 30 بستروں کا فیلڈ ہسپتال، طبی عملہ اور امدادی سامان نیپال روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جو لے کر امدادی ٹیمیں نیپال پہنچ گئی ہیں۔ امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے مطابق امریکہ نے دس لاکھ ڈالر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیم روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ نے امدادی اہلکاروں پر مشتمل آٹھ افراد کی ٹیم بھجوا...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
بھارت: 23 کشمیری طلبہ کو تعصب کی بنا پربے دخل امبالہ: بھارت میں مسلمانوں سے تعصب پرکالج میں زیر تعلیم 23 کشمیری طلبہ کو نکال دیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالہ کے ایک کالج کی انتظامیہ نے 23 کشمیری طلبہ کو کالج سے نکال دیا ، طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں 2013ء میں وزیراعظم سکالرشپ کی بنیاد پر امبالہ کے کالج میں داخلہ دیا گیا تھا،جبکہ داخلے کے وقت طلبہ کواس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے تمام اخراجات بھارتی حکومت برداشت کرے گی،لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
سبی :چار کر روڈ پر دھماکا،چار جاں بحق سبی : سبی میں چاکر روڈ پر بم دھماکا، چارافراد جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا چاکر روڈ پر ہوٹل کے قریب ہوا۔ڈی پی او سبی کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،،دھماکے سے ہوٹل کو نقصان پہنچا جبکہ دو موٹر سائیکلیں مکمل تباہ ہوگئیں،لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا،زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے،دھماکے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Imran Khan
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی: عمران خان ا سلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر پیسے خرچ کرکے نہیں بنا جا سکتا اور نہ ہی بزدل انسان کبھی لیڈر بن سکتا ہے۔ لیڈر ہمیشہ بڑے فیصلے کرتا ہے اور ”میں” سے آزاد ہوتا ہے۔ لیڈر دوستیوں پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔ عمران خان نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک پورے ملک کی پروفیشنل جماعت ہے جس نے کسی سے اتحاد نہیں کیا۔ تحریک انصاف ملک میں نئی سوچ لے کر آئی۔ دھرنے نے نوجوانوں کو سیاسی بنایا اور خواتین کو شعور دیا۔سیاسی بنایا اور خواتین کو شعور دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں بڑی جماعتوں کا آپس میں مُک مُکا ہوا ہے۔ دونوں بڑی جماعتوں نے مل کر نیب کا ہیڈ لگوایا جو ان کو نہیں پکڑے گا۔ اگر تحریک انصاف نہ ہوتی تو اگلے 20 سال بھی یہی باریاں لیتے۔
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
میں جج نہیں۔۔مجھے لکھنے دیجئے آپ میرے مخالف ہیں،آپ کا تعلق فلاں پارٹی سے ہے،آپ فلاں گروپ کے لیے کام کرتے ہیں،آپ نے اس کو میرے مدمقابل لا کھڑا کیا،آپ صحافی نہیں ہے،کسی خاص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کام کرتے ہے،آپ جان بوجھ کر میری کردار کشی کر رہے ہیں، آپ نے میرے پارٹی معاملات میں مداخلت کی،آپ کو میرے حلقے کی سیاست کا کیا پتا،میں آپ کے مالک سے بات کروں گا،آپ کو ٹھیک کر دوں گا وغیرہ وغیرہ۔ گلگت بلتستان کے کم وبیش تمام صحافی ان باتوں سے واقف ہونگے کیونکہ صحافی اگرکہیں غلطی سے بھی کسی کے خلاف کوئی خبر لکھ دیں تو پھر وہ اس کی نظرمیں غدار بھی بن جاتا ہے،بد ترین سیاسی مخالف بھی،کسی کا ایجنٹ بھی اور مخصوص سوچ رکھنے ولا بھی۔اس طرح کی ذہنیت کے حامل افراد سے میرا سوال ہے بلکہ یہ سوال ہر صحافی کا ہوسکتا ہے کہ آخراس معاشرے میں ایک صحافی کو جج کیوں سمجھا جاتا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے کا یہ ایک المیہ رہا ہے کہ لوگ صحافت کی اصل روح کوسمجھنے سے قاصر ہیں۔انہیں صحافت کی ...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
گلگت: جوٹیال پولیس کی کامیاب کاروائی، نورالامین کو فائر کر کے قتل کرنےوالا قاتل عباس گرفتار |The shining baba gundi Timesاُردُو Posted on April 25, 2015 | Leave a comment تصاویر متعبر شاہ / پھسو ٹائمز اُردُو گلگت: ہفتہ، 25 ( نمائندہ خصوصی) ریڈیو پاکستان جوٹیال کے قریب دن دھاڈے ایک شخص نے دکاندار کو فائر کر کے قتل کر دیا۔ زرائع کے مطابق ہفتہ کے روز دوپہر ساڈھے بارہ بجے کے قریب دنیور سے تعلق رکھنے والا نور الامین نامی شخص ریڈیو پاکستان کے قریب اپنی دکان پر کام میں مصروف تھے کی ایک شخص جس کا نام عباس ساکن محمد آباد دنیور بتایا جارہا ہے ۔ دکان کے اندر داخل ہو کر ان پر تیس بور پستول سے فائر کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ نورالامین کو شہریوں نے شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ جوٹیال منتقل کر دیا۔ جہاں پر وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ زرائع کے مطابق جوٹیال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مبینہ قاتل عباس کو خومر چوک پر واقعہ رنیجرز چوکی پر سوزوکی سے پستول سمیت گرفتار کر کے جوٹیال تھانہ منتقل کر دیا۔ جہاں پولیس کے مطابق ابتدائی ...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر 42 سال کے ہوگئے کرکٹ کی دنیا پر ایک عرصہ تک حکمرانی کرنے والے بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر آج 42 برس کے ہوگئے ۔ سابق کرکٹر کیریئر میں کیا کیا کارنامے سر انجام دے چکے ہیں ، بھارت کے سابق کرکٹر سچن رمیش ٹنڈولکر نے دوران کیرئیر بے شمار ریکارڈز اپنے نام کئے ، لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی بلے باز نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں ۔ انہیں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ 200 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 53.78 کی اوسط سے 15921رنز سکور کئے جس میں 51 سنچریاں شامل تھیں ۔ لٹل ماسٹر نے 463 ایک روزہ میچوں میں 18426 رنز بنائے جس میں ایک ڈبل سنچری سمیت 49 سنچریاں شامل ہیں ۔ ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میچوں میں ٹنڈولکر صرف ایک میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر سکے لیکن وہ آئی پی ایل میں حریف بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
بنگلادیش کی شاہینوں کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست میرپور: بنگال ٹائیگرز نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاہینوں کو شکست دے دی،بنگلا دیش کے شہر میرپورکے شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے، بنگلادیش نے ہدفبا آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور محمد حفیظ کے پہلے ہی اوور میں ایک چھکے اور 2 چوکوں سے بیٹنگ کی ابتدا کی ، صابرالرحمان 51 اور شکیب الحسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عمرگل اوروہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مختار احمد نے ڈیبیوکرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 50 رنز کی شراکت قائم کی، احمد شہزاد 17 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ مختار احمد 37، شاہد آفریدی 12، محمد حفیظ 26 ،سہیل تنویر 8 رنز اور حارث سہیل 30 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتی ہے،ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتی ہے،عوام جسے چاہتے ہیں اسے منتخب کرتے ہیں،مسلم لیگ کے چوہدری جعفری اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی نعرے اورالیکشن مہم ہرپارٹی کا حق ہے لیکن ہوتا وہی ہے جوعوام چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد کا کہنا ہے کہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے،ہم نے ایم کیوایم کے گڑھ میں جاکر مقابلہ کیا،متحدہ کو جیت پرمبارکباد دیتے ہیں،آفتاب شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں فتح پر تحریک انصاف نے سمجھ لیا تھا وہ آئندہ بھی شکست نہیں کھائیں گے مگرعوام نے کراچی میں ان کی سوچوں کے برعکس فیصلہ دیا،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام محمد بلورکا کہنا ہے وزیراعظم اورآرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے یمن بحران پرپارلیمنٹ کی قرارداد پرفرق نہیں پڑے گا،مگرسعود یہ کی درخواست پرنظرثانی پرغورکیا جاسکتاہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
سعودی عرب نے مطالبات کی کوئی فہرست نہیں دی: وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے 5 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ کہتے ہیں سعودی عرب بہترین دوست ہے مطالبات کی کوئی فہرست نہیں دی۔ سالمیت کو خطرہ ہوا تو کندھے سے کندھا ملا ک کھڑے ہوں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ہتھرو ایئر پورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور برطانوی حکام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا سعودی عرب بہترین دوست ہے مطالبات کی کوئی فہرست نہیں دی۔ یمن کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ سالمیت کو خطرہ ہوا تو کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا چینی صدر کے دورے میں تاخیر دھرنوں کی وجہ سے ہوئی۔ چینی صدر بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں لائے۔ چینی منصوبوں کی وجہ سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ گیس پائم لائنیں بھی بنائیں گے پورٹ قاسم پر بجلی کے منصوبے لگائیں گے اور گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں ...
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
فرانس کی اینی میٹڈ فلم”دی لٹل پرنس“ کانیا ٹریلرریلیز فرانس کی اینی میٹڈ فلم”دی لٹل پرنس“ کانیا ٹریلرریلیز پیرس: فرانس کی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کیلئے فرانسیسی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا،ہالی ووڈ فلم اسپنج باب اور کنگ فوپانڈا جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار مارک اوسبورن کی یہ فلم انیس سو تنتالیس کے مشہور ناول دی لٹل پرنس سے ماخوذ ہے،فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے بچے پر مبنی ہے،، جو زمین پر کرتا ہے کئی ایڈونچر،، فلم میں پس پردہ آواز کا جادو لے روسبورن،راشل میک،جیمز فرینکو،میریون اور دیگر ہالی ووڈ فنکاروں نے جگایا ہے،ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم انتیس جولائی کو فرانسیسی سینما گھروں جبکہ دنیا بھر میں بھی رواں سال ریلیز کی جائے گی۔
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
بنگلہ دیش سے بدترین شکست پر پاکستانی کرکٹ ٹیم تنقید کی زد میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں شکست فاش پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور بورڈ پر شائقین اور کرکٹ کے حلقے سخت تنقید کر رہے ہیں لیکن بورڈ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ طویل المدت منصوبہ بندی کے تحت کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے میں مصروف ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنے ملک میں آئی ہوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 79 رنز، دوسرے میں سات وکٹوں جب کہ تیسرے اور آخری میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایک تاریخ رقم کی۔ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ایک روزہ میچوں کی عالمی درجہ بندی میں اپنی کم ترین سطح پر آگیا اور اب اس فہرست میں وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “ہم تینوں میچ ہار گئے، آپ کو یوں سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی کرکٹ تیزی سے تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔” سیریز میں شکست کے بعد ایک روزہ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی طرف سے ذرائع ابلاغ میں یہ بیان آیا تھا کہ شائقین کو پاکستان کی نئی ٹیم کو تھ...