زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان ، سکیورٹی ٹیم کل لاہور آئے گی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیئے زمبابوین سیکورٹی ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے انیس مئی کو کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان تو کر رکھا ہے لیکن سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سیکورٹی ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان سیکورٹی ٹیم کو چھے مئی کو سیکورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔ زمبابوے سیکورٹی ٹیم کو پنجاب سٹیڈیم میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کرایا جائے گا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے قذافی سٹیڈیم کے راستے پر سیکورٹی انتظامات بھی دکھائے جائیں گے ۔ پی سی بی چیئرمین کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ پر منحصر نہیں ہے مہمان ٹیم اب ہر صورت پاکستان پہنچے گی ۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم