ہنزہ نگر (اکرام نجمی) علی آباد میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب میں رانی عتیقہ نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد صر ف ضلع کے قیام کی حد تک نہیں ہے۔ یہ محض شروعات ہے۔ ہمارا ہدف گلگت بلتستان کےعوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دلانا اور گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ بنانا ہے ۔
ہمارے خطے میں قابل اور پڑھے لکھے لوگوں کی کمی نہیں۔ زندگی کے ہر میدان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین نے بھی اپنا نا م روشن کیا ہے۔
ہمارے خطے میں قابل اور پڑھے لکھے لوگوں کی کمی نہیں۔ زندگی کے ہر میدان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین نے بھی اپنا نا م روشن کیا ہے۔
ضلح کے نوٹیفیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن پر دستخط ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم پاکستان سے ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور انشااللہ ہماری قیادت کے متوقع دورے میں مزید اہم اعلانات ہونگے۔
Comments
Post a Comment