زمبابوے ٹیم کے استقبال کی تیاریاں مکمل، قذافی سٹیڈیم کی سیکورٹی سخت

انٹرنیشل کرکٹ کو بحال کرنے کے لئے زمبابوین کھلاڑی بس چند گھنٹوں بعد لاہور کی سرزمین پر ہوں گے۔ نشتر پارک کے چپے چپے کی تلاشی کے بعد فضائی نگرانی بھی خوب کی گئی۔ نشتر پارک کے پورے علاقے کی سو سے زائد کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نشتر پارک میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور سٹیڈیم کے اندر بیٹھے ہر شخص پر نظر رکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔ زمبابوے کی ٹیم علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اترے گی جہاں پی سی بی حکام کے ساتھ حکومتی نمائندگان بھی زمبابوین کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے جبکہ مہمان کھلاڑیوں کی آئو بھگت میں بھی کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی۔ دوسری جانب شائقین خوش ہیں کہ پاکستان کے ویران میدان آباد ہوں گے اور ان کے ہیروز اپنی ہی سرزمین پر اپنا جادو دکھائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم