گلگت (نعیم انور)جی بی ایل اے 6ہنزہ میں اسیر معروف حق پرست رہنما با با جان کی انتخا بی مہم عروج پر پہنچ گیا ،ہنزہ گو جا ل کے نو جوان طبقے نے با با جان کی انتخا بی مہم تیز کر دیا ،جگہ جگہ لو گوں نے با با جان سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے اپنی مدد آپ کے تحت انتخا بی دفا تر کھول دئیے ،ہنزہ کے عوام نے با با جان کے انتخا بی اخراجات پو رے کرنے کیلئے ڈونیشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ،مختلف کا روبا ری حضرات نے با با جان کے پو سٹرز ،بینرز اور پینا فلیکس وغیرہ پر نٹ کرانے کا زمہ داری لے لیا ،عوام کا با با جان کے ساتھ غیر معمولی ہمدردی اور محبت کا اظہا ر دیکھ کرحلقے کے قدآور امید وار میر غضنفر ،ظفر اقبا ل اور اظہا ر ہنزائی شدید پر یشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،زرائع کے مطا بق ہنزہ سے تعلق رکھنے والے بعض لو گوں نے نجی اداروں میں اپنی نو کریاں ٹھو کرا کر با با جان کا الیکشن مہم چلا نے ہنزہ پہنچ گئے ہیں اور کمپین کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، ہنزہ کے حلقے میں 8جون تک با با جان کے سا تھ عوام کی یہی ہمدردیا ں جا ری رہی توہنزہ کی سیٹ با با جان باآ سانی اپنے نام کر سکتے ہیں ،با با جان کی حلقے میں غیر معمولی مقبولیت کی اصل وجہ ہمیشہ انکی ہنزہ گو جال کے غریب ،مضلوم اور مجبور لو گوں کے حقوق کیلئے آ واز بلند کرنا ہے اور عوامی مسائل اور سر ک ی سطح پر ہنزہ گو جال کے عوام کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں اور نا انصا فیوں کے خلا ف صدائے حق بلند کرنا ہے ،یا د رہے کہ با با جان کو انتظا میہ نے پچھلے کئی مہینوں سے سا نحہ علی آباد کے بعد ہنزہ میں پیدا ہو نے والے کشیدہ صورت حال کا زمہ دار ٹھرا کر جیل کے سلا خوں کے پیچھے ڈال دیاہے ،جس کے باعث متاثرین گو جال اور عوام ہنزہ گو جا ل کے دلوں میں انکے لیے ہمدردیاں بڑھ چکی ہیں،گلگت بلتستان کی تا ریخ میں پہلی بار ایک سیا سی اسیر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخا با ت میں حصہ لینے جا رہے ہیں جس کی کا میا بی کی صورت میں مو صوف کو حلف برداری کیلئے جیل سے اسمبلی پہنچا دیا جا ئے گا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم