Cheif of army

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا، سربراہ پاک فوج








کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن بلاامتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے جو اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے شہر میں جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بلاامتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے جس سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے لہٰذا کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کے لیے کراچی میں امن وامان ترجیح ہے، شہر سے تمام مافیا کے خاتمے کے لیے کام کرتے رہیں گے، کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن کے تحت ہو رہی ہیں جن کے منصوبہ سازوں کا ایجنسیاں اور رینجرز سراغ لگائیں، اس موقع پر آرمی چیف نے این اے 246 میں انتخاب کے پرامن انعقاد پررینجرز کے کردار کو بھی سراہا۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم