146طالبان کی پناہ گاہیں ختم کر دیں تو اعتماد بڑھے گا

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان طالبان کی پناہ گاہیں کو ختم کر دے تو افغانستان کا اس پر اعتماد اور بھی بڑھ جائے گا۔

اسلام آباد میں بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افغان نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ جب میاں نواز شریف افغانستان آئے تو ان کی باتوں سے افغان بہت خوش ہوئے تھے۔ انھوں نے افغانستان کو بہت سیدھا سادہ پیغام دیا تھا کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ افغانستان کا بھی دشمن ہے۔ اگر کوئی افغانستان کا دشمن ہے تو وہ پاکستان کا بھی دشمن ہے۔

حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ اب ایسے حالات آگئے ہیں کہ افغانستان نے ثابت کرنا ہے کہ پاکستان نے اس بیان کو ثابت کرنے کے لیے کون سے اقدامات کیے ہیں۔

146اگر پاکستان یہ قدم اٹھائے کہ طالبان کی پناہ گاہیں ختم کر دے اور جو مالی امکانات ہیں انھیں ختم کر دے تو ہمارا اعتماد اور بھی بڑھ جائے گا۔145

ان کا کہنا تھا کہ 146افغانستان کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور انھیں بھی ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اس حالت تک پہنچ گیا ہے کہ ان کو یقین ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ضائع نہیں ہونی چاہییں۔145

حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا: 146دونوں ملکوں کے درمیان آہستہ آہستہ اعتماد بڑھ رہا ہے۔ یہ اس لیے بڑھ رہا ہے کہ افغانستان نے ایک کھڑکی یا دروازہ کھولا ہے۔ اگر ہم نے پاکستان کی طرف سے ایسے اقدامات نہ دیکھے تو ہو سکتا ہے کہ یہ دروازہ بند ہو جائے۔145

خطے میں چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کا دوست اور بہت اہم ہمسایہ ہے۔

146ہم چین سے سیاسی اور اقتصادی مدد چاہتے ہیں، خاص طور پر ہمیں چین سے امن قائم کرنے کی کوشش میں مدد درکار ہے۔145

پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی ایجنسیوں کی درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 146ہم نے ایک نیا باب کھولا ہے اور اس میں ہم نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور قیام امن کی کوششوں اور سکیورٹی میں ہماری مدد کریں۔145

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم