جعلی ڈگری سکینڈل: ایگزیکٹ چیئرمین شعیب شیخ اور دیگر ملزموں سے تحقیقات جاری
ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان شعیب شیخ، وقاص عتیق اور دیگر سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رات گئے گرفتار ملزموں سے کئی سوالات بھی کئے۔ دوسری جانب کمپنی کے شعبہ انفارمیشن سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے تحقیقات کے حوالے سے دبئی میں قائم کمپنیوں کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ای فارمز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ای فارمز کی مدد سے چیک کیا جائے گا کہ پانچ سال میں کتنی رقم پاکستان لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ نے دبئی سے لاکھوں ڈالرز پاکستان منتقلی کیلئے سافٹ ویئر کی مد میں ترسیلات کو ظاہر کیا تھا۔ ادھر کراچی میں ایف آئی اے ٹیم نے ایگزیکٹ کے دفتر میں سامان کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی ہے۔

Comments
Post a Comment