نئے اضلاع اور یونیورسٹی کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ،کمشنر بلتستان

سکردو: کمشنر بلتستان ڈویژن ملک افسر خان نے کہا ہے کہ نئے اضلاع، بلتستان یونیورسٹی اور وزیرا عظم کے دیگر اعلان کردہ منصوبوں کا کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم وزیر اعظم نے سمری پر ددستخط کر لئے ہیں نوٹیفیکشن الیکشن سے پہلے ہرگز جاری نہیں ہوگا ہمیں بتایا گیا ہے کہ نئے اضلاع بلتستان یونیورسٹی سمیت دیگر اہم منصوبوں کا نوٹیفیکشن الیکشن کے بعد ہی جاری کر دیا جائیگا جب تک نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوگا تب تک نئے اضلاع اور بلتستان یونیورسٹی کےلئے کوئی کام نہیں کرسکتے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ نئے اضلاع ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر منصوبوں کے نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں الیکشن کے بعد نئے اضلاع ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر اہم منصوبوں کا نوٹیفیکشن جاری ہوگا تو اس بارے میں کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے اور معاملہ آگے بڑھے گا نوٹیفیکشن جاری ہوئے بغیر ہم کوئی پوسٹنگ ، یا تقرری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور کام کرسکتے ہیں نوٹیفیکشن ہونے کے بعد ہم ہر کام کرسکتے ہیں انتخابات سے قبل نوٹیفیکشن جاری ہونے کی باتیں صداقت پر مبنی نہیںہےں انہوں نے کہا کہ انتخابات کو صاف ، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کےلئے تمام قسم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جلد میڈیا کو انتظامات کے حوالے سے بریف کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ انتخابات کے دوران کسی کو بھی گڑبڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اورضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں ہونے والی تمام غلطیاں درست کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں تمام سیاسی ودینی جماعتوں کے تحفظات دور کرلئے گئے ہر حلقے کے ریٹرننگ آفیسر انتخابات کو صاف ، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کی ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ انتخابات جانبدار ہو نگے انتخابات کو ہرصورت میں غیر جانبدار ، صاف شفاف بنائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں کوئی سیاسی آدمی نہیں ہوں اس لئے کوئی سیاسی بیان دے سکتا ہوں اورنہ ہی عوام کوکوئی پیغام قانون میں جو مینڈیٹ ہمیں حاصل ہے ہم اس کے اندار رہتے ہوئے بات کریں گے ۔جب اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نوٹیفکیشن کی کوئی کاپی نہیں آئی جب تک ہاتھ میں کچھ نہ ہو تب تک نوٹیفکیشن کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب کمشنر نے کہا ہے کہ کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا ہے تو ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں نوٹیفکیشن مل گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو نوٹیفکیشن کی آڑ میں افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام امیدواروں کو بتا دیا ہے کہ ضلع کے حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا نہ ہی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ محض افواہ ہے اور یہ افواہ الیکشن پر اثرانداز ہوسکتا ہے ۔الیکشن پر اثر انداز ہونے والی کوئی بھی افواہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی زمرے میں آتا ہے۔لہذا باقاعدہ سرکاری طور پر اعلان ہونے تک اپنے ورکرز کو ایسے افواہیں پھیلانے سے باز رکھیں تاکہ امن عامہ برقرار رہیں۔اس ضمن میں اگر کوئی نقص امن وغیرہ پیدا ہو ا تو تمام تر ذمہ داری پارٹی کے ذمہ داروں پر عائند ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم