تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کافیصلہ
گلگت:گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں 8جون کو فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ صرف گلگت کے بعض حلقوں اور دیامر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے تا ہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طور پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام 24حلقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایف سی این اے کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے انتخابات کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں ، ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ گلگت بلتستان فرقہ وارانہ تشدد کے اعتبار سے بہت زیادہ حساس اور خطرناک ہے ۔ خط میں ایف سی این اے سے درخواست کی گئی ہے کہ 8جون کو گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں فوج تعینات کرنے کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

Comments
Post a Comment