Posts

Showing posts from 2015

الطاف حسین کی اشتعال انگیزی حد سے بڑھ گئی،وزیرداخلہ

Image
اسلام آباد:وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر اشتعال انگیریز کی آخری حدیں چھو رہی ہے، وقت آ گیا اس سلسلے میں باضابطہ طور پر برطانیہ سے بات کی جائے،بیرون ملک بیٹھ کر سیکیورٹی اور دفاعی اداروں پر دشنام طرازی کی کوئی ملک اجازت نہیں دیتا، الطاف حسین کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار فوج یا رینجرز نہیں بلکہ ان کے اپنے کرتوت ہیں، 1971ء کے حوالے سے جو زبان الطاف حسین نے استعمال کی وہی زبان ہندوستان بھی استعمال کرتا ہے ، اردو بولنے والی کمیونٹی تو مہذب اور تہذیب یافتہ ہے، اخلاقیات سے گری گفتگو کر کے الطاف حسین کیا اردو بولنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، برطانیہ میں گھیرا تنگ ہونے سے الطاف کے غصے اور مایوسی کا نزلہ سیکیورٹی اداروں پر گر رہا ہے ، گالم گلوچ والی گفتگو کر کے الطاف حسین اردو بولنے والوں کی تضحیک کر رہے ہیں۔ پیر کو الطاف حسین کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ الطاف حسین نے گزشتہ رات اپنی تقریر میں تہذیب، شائستگی اور شرافت کی تمام حدیں پار کر دیں اور ہمارے سیکیورٹی اور دفاعی اداروں ک...
Image
کراچی: پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم ملک بھر میں جاری گرمی کی شدت کے پیشِ نظر فتویٰ جاری کیا ہے کہ شدید گرمی ے باعث مسلمانوں کے روزہ چھوڑنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔ پاکستان کے معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کراچی میں جاری شدید گرمی اور حبس کے باعث ہلاکتوں کے بعد اہم فتویٰ جاری کیا ہے، فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کی صورتحال میں روزہ نہ رکھا جائے۔ ن کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے روزہ ترک کرنے پر کفارہ لازم نہیں ہوگا بلکہ بعد میں قضا روزہ ر کھ لیا جائے۔ مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ معمر افراد، مریض اور بچے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق روزے رکھ سکتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق روزہ چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر اور حبس کے باعث اب تک 750 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، شہر بھر کے ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے مردہ 

Great Wall Of Chaina

Image

آئی سی سی نے پہلے ون ڈے میں دھکم پیل پر دھونی اور مستفیض الرحمن پر جرمانہ عائد کردیا

Image
آئی سی سی نے پہلے ون ڈے میں دھکم پیل پر دھونی اور مستفیض الرحمن پر جرمانہ عائد کردیا بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو میرپور میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں ایک دوسرے سے ٹکر مارنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ معروف ویب سائٹ کرِک انفو کے مطابق دھونی کو اپنی میچ فیس اور مین آف دی میچ کے انعام کا 75 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ مستفیض الرحمٰن کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی اننگز کے 25ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب دھونی نے مستفیض الرحمٰن کی گیند پر سنگل لینے کی کوشش کی۔ مستفیض الرحمٰن جو کہ بائیں بازو سے گیند کرتے ہیں، اپنے فالو تھرو میں دھونی کے راستے میں آ گئے اور بظاہر دھونی نے انھیں دھکا دیا۔ مستفیض الرحمٰن کو چوٹ کے باعث تھوڑی دیر کے لیے گراؤنڈ چھوڑنا پڑا تاہم بعد میں آ کر انھوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اسی اننگز میں اس سے قبل مستفیض الرحمٰن کی روہت شرما کے ساتھ بھی ٹکر ہوئی تھی۔ ای ایس پی این کرک انفو کی معلومات کے مطابق ابتدا میں صرف دھونی کے خلاف ہی...

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Image
سکردو:سکردو میں بجلی کی طویل ترین بریک ڈاﺅن کیخلاف جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور شہریوں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے دیے ۔حسین آباد میں دھرنے کے شرکاءنے سڑک پر روزہ افطار کیااور بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پر واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور سیاچن روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کردیا گیاجگہ جگہ پر پہلی رمضان کو شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے شہریوں نے کہا کہ سکردو شہر میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اعلانات کی دھجیاں اڑائی گئیں اور پہلی رمضان کو سکردو شہر سمیت متعدد مضافاتی علاقو ں کو اندھیرے میں دھکیل دیاگیا۔ شہریوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں افطار اور سحر کے اوقات میں بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تاہم واپڈا حکام نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اعلان کی دھجیاں اڑا دیں سکردو شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں شہریوں نے افطار سڑکوں پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو اور کاروباری معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اور واپڈا حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی بند کرکے واپڈا حک...

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم

Image
اسلام آباد:ماہ رمضان نے کوئی اثر کیا نہ ہی حکومتی اعلان نے سحرو افطار اور عام اوقات میں بجلی کی بندش نے حکام کے تمام دعوے ہوا میں اڑا دیئے۔ شارٹ فال کے ساتھ ساتھ تکنیکی خرابیاں بھی وبال جان بن گئیں۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار سولہ ہزار جبکہ طلب اکیس ہزار میگاواٹ سے بھی زیادہ ہے۔ سحرو افطار کے اوقات میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا شارٹ تیرہ سو میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔ بجلی کی پیداوار اور طلب میں پانچ ہزار میگاواٹ کے فرق کے باعث شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہات میں بارہ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے کئی علاقوں میں سسٹم پر لوڈ میں اضافے اور تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے واضح احکامات کے باوجود سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی سے فوری جواب طلب کر لیا ہے۔

بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ہو گا 146اللہ اکبر145 ، سابق آرمی چیف پرویز مشرف

Image
کراچی: سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،بھارت کارگل جنگ بھول گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، بھارت کی جارحیت کا اتنی ہی جارحیت سے جواب دیں گے۔ سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کارگل جنگ بھول چکا ہے جہاں ان کے مردوں کے لئے تابوت کم پڑھ گئے تھے،ہمیں بھارت کی کمزوریاں معلوم ہیں جن کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں دؤبانے کی کوشش کررہا ہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، بھارت کو بتانا چاہیتے ہیں کہ طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان برما نہیں ہے بھارت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، ہمارے پاس طاقتور فوج ہے، ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں ، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں بھارت لڑنا چاہتا ہے تو آئے سو 146146بسم اللہ145145 ہم تیار ہیں، بھارت کا استقبال 146146اللہ اکبر 146146 کے نعرے کے ساتھ کریں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقت...

Hollywood movie SPY At NO.1

Image
ہالی ووڈ فلم سپائے نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم 147سپائے 148 نے پہلے ہی ہفتے میں تین کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ایکشن اور کامیڈی فلم 147سپائے 148 کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون کی ہے ۔ فلم نے ریلیز کے تین دنوں میں تین کروڑ ڈالر کما لیے ہیں ۔ ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں بیان کرتی ہالی ووڈ فلم سین اینڈریاس نے دو کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر کمائے ۔ سنسنی خیز ہارر فلم 147انسیڈیس چیپٹر تھری148 دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی ہے ۔

New York two prison Escaped from JAil

Image
نیوریارک کی جیل سے 2 خطرناک مجرم فرار, گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام مقرر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل کی 150 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی قیدی یہاں سے فرار ہوا ہے۔ نیویارک کی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی جیل سے فرار ہونے والے 2 خطرناک قیدیوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 1 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک کے علاقے ڈین مورا میں واقع جیل سے قتل کے جرم میں سزا یافتہ 2 قیدی رچرڈ میٹ اور ڈیوڈ سویٹ فرار ہوئے تھے۔ گورنر نیویارک نے دونوں مجرموں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے 1 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی قتل کے مجرم اور انتہائی خطرناک ہیں۔ اس لئے ہمیں خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ قتل جیسے واقعات کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی گرفتاری کیلئے انعام کا اعلان ایک غیر معمولی قدم ہے جو موجودہ صورت حال میں مناسب ہے۔ دوسری جانب قیدیوں کے فرار کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جیل سے فرار کی یہ کارروائی اندرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

Karachi News

Image
کراچی: موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پر عملدرآمد آج رات سے شروع ہو گا شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا ہے جس پر پیر سے عملدرآمد ہو گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق ہیلمٹ کا لازمی استعمال عوام کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے اور خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی۔ خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو روپے جرمانہ ہو گا۔ کراچی میں ہر سال مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جس میں موٹر سائکل سوار افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔ شہریوں کی اکثریت نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس مستقل بنیادوں پر ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے دو ہیملیٹ کی خریداری مہنگائی کے دور میں ان پر بوجھ ہو گا اس لئے رعایتی نرخوں پر بازار سے ہیلمٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

گلگت بلتستان میں پُرامن انتخابات کا انعقاد، وزیر داخلہ کی سیکیورٹی اداروں کی تعریف

Image
گلگت بلتستان میں پُرامن انتخابات کا انعقاد، وزیر داخلہ کی سیکیورٹی اداروں کی تعریف وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گلگت بلتستان میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پُرامن الیکشن کا انعقاد سیکیورٹی اداروں کی مربوط حکمتِ عملی کا ثبوت ہے۔ ثابت ہو گیا ہے کہ مربوط سیکیورٹی پالیسی سے بڑے سے بڑے الیکشن کا پُرامن انعقاد ممکن ہے۔ وزیر داخلہ نے اداروں سے تعاون کرنے پر گلگت بلتستان کی عوام کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

Hot whether in all over country

Image
ملک بھر میں شدید گرمی، پارہ 46 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ تپتے سورج اور جھلسا دینے والی لو نے شہریوں کو بے حال کئے رکھا۔ پنجاب اور سندھ کے بعض مقامات پر پارہ 46 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی اور رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی میں 37، پشاور 40، کوئٹہ 36 اور اسلام آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگر پنجاب اور سندھ گرمی کے زیر اثر ہیں تو بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 22 ملی لیٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے                                                                           ...

Subsidy for wheat in Gilgit-Baltistan has not been withdrawn, Ishaq Dar

Image
ISLAMABAD: Rejecting claims that the new budget for the year 2015-16 is a ‘budget for the rich,’ Finance Minister Ishaq Dar said it is ‘pro-poor’ with the rich in mind. “This is a pro poor budget but we also have to keep the rich in mind,” the finance minister said, while explaining the salient features of the new budget for the year 2015-16 on Saturday. “People were worried about their subsidy ending in the budget so I want to clarify a few things,” Dar said, while elaborati ng on the new budget in Islamabad. “The subsidy for wheat in Gilgit-Baltistan has not been withdrawn,” the finance minister upheld. Commenting on the cement industry, Dar admitted that an import duty has been imposed but explained, “It is only because our cement industry has potential.” “Duty on high speed diesel, furnace oil has also not increased.” Further, the finance minister explained, “Income support has been increased and it is for the most needy people.” “We have taken into considerati...

Justin Bieber pleads guilty to assault and careless driving

Image
لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی سزا، گلوکار جسٹن بیبر کو جرمانہ کینیڈا کی عدالت نے معروف گلوکار جسٹن بیبر پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں 600 ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی شہر لاس اینجلس سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دیا۔ ان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ، ٹریفک حادثے اور فوٹو گرافر پر حملے کا الزام تھا۔ وکیل کے مطابق جسٹن بیبر نے عدالت کے سامنے اپنی ذمہ داری اور حقیقت کو تسلیم کیا۔ عدالت نے انہیں فوٹو گرافر پر حملے کے الزام سے اِس بنیاد پر بری کر دیا کہ انہیں فوٹو گرافر نے اشتعال دلایا تھا تاہم لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک حادثے کے جرم میں جسٹن بیبر پر 600 امریکی ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہیں متاثرہ شخص کو بھی 100 کینیڈین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنا ہوگا۔

گلگت بلتستان میں کسی اورکی حکومت بنی توعوام5سال تک پسماندہ رہیں گے،مسلم لیگ ن

Image
چلاس:مسلم لیگ ن حلقہ نمبر۱ دیامر کے نامزد اُمیدوار حاجی غندل شاہ کا گونر فارم چلاس میں تاریخی جلسہ اور بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا ،ہزاروں لوگوں کی شرکت ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بناکر ملک کو ایٹمی ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے اور اب پاک چائنا اکنامک کوریڈورکو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملک کو معاشی طور پر مظبوط بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا ایک زون گلگت بلتستان میں بنائے بغیرکوریڈور مکمل نہیں ہوسکتا ہے ،اس لیئے پاک چین اقتصادی راہداری کا ایک زون ضلع دیامر میں بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ ہمارے پڑوسی ہیں ،ہزاراہ اور گلگت بلتستان میں کوئی فرق نہیں ،اس لیئے دیامر کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکو مت کا مشن ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام تب خوشحال ہوں گے جب گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت بنے تاکہ یہاں کے لو گ مرکز سے زیادہ سے زیادہ حقوق لے سکیں ۔اگر خدا نخواستہ یہاں کسی اور جماعت ...

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ

Image
وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافے کی امید ہوتا ہے لیکن نئے سرکاری بجٹ میں ان کی تمام امیدوں پر گویا پانی ہی پھر گیا۔ دو ہزار پندرہ سولہ کے وفاقی بجٹ میں تنخواہیں تو بڑھائی گئیں لیکن اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر یعنی صرف ساڑھے سات فیصد جبکہ گریڈ پانچ کے ملازمین کو ایک پری میچور انکری منٹ دیا جائے گا۔حکومت نے کم ازکم ماہانہ اجرت بھی بارہ سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کر دی ہے۔ چار سے پانچ لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارطبقے پرانکم ٹیکس پانچ سے کم کر کے دو فیصد کر دیا گیا ہے۔ سول ریٹائرڈ ملازمین کی کم از کم پنشن بھی تیرہ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

[ PTI Chairman Imran Khan is on the visit of Gilgit Baltistan

Image
[ PTI Chairman Imran Khan is on the visit of Gilgit Baltistan to run the election campaign of PTI for Gilgit Baltistan elections. He was warmly welcomed by the people of Gilgit. ]

Supporters of Comrade Baba Jan (AWP Hunza) Gulmit Gojal

Image
The supporters of Comrade Baba Jan (AWP Hunza) gathered at Gojal in a huge number. The people of Gojal, Hunza rejected the visit of Imran Khan by showing a greater strength at the same stage. All that matters is the committment and faith in the ideology you stand for, not the back support of Umpires and a huge launch of capital. The supporters of Comrade Baba Jan (AWP Hunza) gathered at Gojal in a huge number. The people of Gojal, Hunza rejected the visit of Imran Khan by showing a greater strength at the same stage. All that matters is the committment and faith in the ideology you stand for, not the back support of Umpires and a huge launch of capital.
Image
نائیجریا میں خود کش بم دھماکا، 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے مقامی مویشی منڈی کو نشانہ بنایا جہاں شدید رش اور خریداری زوروں پر تھی۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں دھماکوں پر عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کی چھاپ نظر آئی۔ واضع رہے کہ دھماکوں میں اضافے کے بعد نائیجریا کے صدر نے فوجی ہیڈ کوارٹرز ابوجا سے میڈگوری منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Image
پیپلزپارٹی کوآغاراحت کی خواہش پرانتخابی اتحاد میں شامل کیا،امین شہیدی سکردو:مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کےلئے رابطہ نہیں کیا تاہم آغا راحت کی خواہش پر پیپلزپارٹی کو انتخابی اتحاد میں شامل کر لیا ہے بلتستان میں بھی قومی مفاد کےلئے کام کرنے والی جماعتوں سے اتحاد کے خوہاں ہیں سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی طرح گلگت بلتستان میں بھی منظم دھاندلی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اپنے گھر کے ایک ملازم اور ایم این اے کو گلگت بلتستان کا گورنر بناکر انتخابات سے قبل دھاندلی کرنے کی کوشش کی ہے مسلم لیگ ن اکبر تابان یا حاجی فدا ناشاد کو گورنر بناتے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا تاہم انہوںنے غیر مقامی گورنر مسلط کیا انہوںنے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت روزانہ درجنوں کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور ان کارڈز کو مسلم لیگ ن کے امیدواران تقسیم کر رہے ہیں ایک منظم منصوبے کے تحت لیگی ہمدردی رکھنے والے ملازمین کو الیکشن ڈیوٹیوں میں تعینات کیا ...
Image
عمران خان نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی پیشکش کر دی عمران خان نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی پیش کش کر دی ، کہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہوئے تو پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے ، تمام جماعتوں نے ملکر تحریک انصاف کیخلاف الیکشن لڑا ، دھاندلی کے الزامات سن کر بہت افسوس ہوا۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی الزامات پر کپتان سیخ پا ہوگئے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے الیکشن کرائے ہیں تاہم دھاندلی کے الزامات سن کر سخت افسوس ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کے پی میں دوبارہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے پر تیار ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے جانے پر صدمہ پہنچا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف اس موقع پر نجم سیٹھی کا ذکر کرنا نہ بھولے، ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کا کام شفاف الیکشن کرانا تھا ۔ عمران خان نے ایک بار پھر چیئرمین نادرا کی بیرون ملک روانگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بتایا جائے وہ اس موقع پر بیرون ملک کیوں چلے گئے۔ ...
Image
خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، تحریک انصاف کو برتری حاصل، غیر حتمی نتائج خیبر پختونخوا میں 10 سال کے طویل وقفے کے بعد بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے شدید گرمی میں بھی عوام اپنی مرضی کے نمائندے کا انتخاب کرنے پولنگ سٹیشن آتے رہے صوبہ بھر کے 1 ہزار 9 سو 56 وارڈز میں چوراسی ہزار چار سو بیس امیدوار مدمقابل آئے۔ غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع وارڈز میں پی ٹی آئی29نشستوں کے ساتھ سب سے آگے۔ جے یو آئی ف اور اے این پی 14، 14 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نواز لیگ 12 نشستوں کے ساتھ چوتھی، جماعت اسلامی 9 نشستوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آزاد اور دیگر جماعتوں نے 20 نشستیں حاصل کیں۔
Image
گلگت (نعیم انور)جی بی ایل اے 6ہنزہ میں اسیر معروف حق پرست رہنما با با جان کی انتخا بی مہم عروج پر پہنچ گیا ،ہنزہ گو جا ل کے نو جوان طبقے نے با با جان کی انتخا بی مہم تیز کر دیا ،جگہ جگہ لو گوں نے با با جان سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے اپنی مدد آپ کے تحت انتخا بی دفا تر کھول دئیے ،ہنزہ کے عوام نے با با جان کے انتخا بی اخراجات پو رے کرنے کیلئے ڈونیشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ،مختلف کا روبا ری حضرات نے با با جان کے پو سٹرز ،بینرز اور پینا فلیکس وغیرہ پر نٹ کرانے کا زمہ داری لے لیا ،عوام کا با با جان کے ساتھ غیر معمولی ہمدردی اور محبت کا اظہا ر دیکھ کرحلقے کے قدآور امید وار میر غضنفر ،ظفر اقبا ل اور اظہا ر ہنزائی شدید پر یشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ،زرائع کے مطا بق ہنزہ سے تعلق رکھنے والے بعض لو گوں نے نجی اداروں میں اپنی نو کریاں ٹھو کرا کر با با جان کا الیکشن مہم چلا نے ہنزہ پہنچ گئے ہیں اور کمپین کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، ہنزہ کے حلقے میں 8جون تک با با جان کے سا تھ عوام کی یہی ہمدردیا ں جا ری رہی توہنزہ کی سیٹ با با جان باآ سانی اپنے نام کر سکتے ہیں ،با با جان کی حلقے میں غیر معمول...
Image
عراق میں اجتماعی قبروں سے 470 لاشوں کی باقیات برآمد غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر صحت عدیلہ مامد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں تکریت میں چار بڑی اجتماعی قبروں سے 470 انسانوں کی باقیات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ فوجی ان 1700 فوجیوں میں شامل تھے جو کہ تکریت کے شمال میں واقعہ سپیشر کیمپ سے باہر نکلے اور انہیں یرغمال بنا لیا گیا تھا اور بعد میں گزشتہ جون کو دولت اسلامیہ گروپ نے انہیں قتل کر دیا تھا۔
Image
جعلی ڈگری سکینڈل: ایگزیکٹ چیئرمین شعیب شیخ اور دیگر ملزموں سے تحقیقات جاری ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان شعیب شیخ، وقاص عتیق اور دیگر سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رات گئے گرفتار ملزموں سے کئی سوالات بھی کئے۔ دوسری جانب کمپنی کے شعبہ انفارمیشن سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے تحقیقات کے حوالے سے دبئی میں قائم کمپنیوں کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ای فارمز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ای فارمز کی مدد سے چیک کیا جائے گا کہ پانچ سال میں کتنی رقم پاکستان لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ نے دبئی سے لاکھوں ڈالرز پاکستان منتقلی کیلئے سافٹ ویئر کی مد میں ترسیلات کو ظاہر کیا تھا۔ ادھر کراچی میں ایف آئی اے ٹیم نے ایگزیکٹ کے دفتر میں سامان کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی ہے۔
Image
ایمان ہے انتخابات اسی سال ہونگے اور تحریک انصاف کی حکومت آئیگی: عمران خان اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ بلدیاتی الیکشن سے خیبرپختونخوا میں انقلاب آئیگا۔ سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سکردو ، گلگت بلتستان کے لوگوں سے بات کرنے کے لیے 19 سال انتظار کیا ہے جتنی خوشی مجھے آج ہو رہی ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔ سکردو کے نوجوانوں میں سیاسی شعور آ چکا ہے ، پاکستان میں تبدیلی آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ، ووٹ مانگنے والوں سے چند سوالات ضرور کریں کہ اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حکمران تین باریوں میں کچھ نہیں کر سکے تو چوتھی باری میں کیا کریں گے، انتخابات کے بعد میاں نواز شریف کو سکردو یاد آیا تو یہاں آکر لوگوں کو کہا کہ 47 ارب کا پیکج دے رہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ انسان ہیں جانور نہیں ہیں جن کو خرید لیا جائے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے کر گئے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کا خوشحال ت...
Image
اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی قیادت متفق، حکومت کو تعاون کی مکمل یقین دہانی پاک چین اقتصادی راہداری پر مشاورت کیلئے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اکیسویں صدی اقتصادی مقابلے کی صدی ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے ملکی تاریخ میں ترقی کے بیشتر مواقع ضائع کئے تاہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ایک اور موقع ملا ہے۔ تمام سیاسی قیادت بھی منصوبے پر متفق ہو گئی ہے۔ ملک میں سیاسی نظام پختہ ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ قومی معاملات پر ایک ہونے کی مثبت روایت برقرار رہنی چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ خنجراب سے گوادر کی راہداری میں مغربی الائنمنٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب سیاسی قیادت نے پاک چین اقتصادی راہدرای منصوبے کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منصوبے پر قومی...
Image
پشاور:بلاک شناختی کارڈز نہ کھولنے پر احتجاج کی دھمکی پشاور:   امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بلاک شناختی کارڈز کھولنے کیلئے ہماری دی گئی ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے، اگر نادرا نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آئینی راستہ اختیارکریں گے،پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورے کے موقع پر سراج الحق نے کہا کہ قیمتی پتھروں سے وابستہ تاجر ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کماتے ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان کی بہتری کیلئے کوئی نظام وضح نہیں کرتی،ہماری کوشش ہوگی کہ ایکسپورٹر کیلئے کسی بہترجگہ پر جدید سہولیات سے آراستہ عمارت بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے ہم نے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی،دو ماہ گزر گئے ہیں اگر نادرا نے بروقت اقدامات نہ کیے توہم آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔
Image
دوسال میں10ہزارروزگاردیں گے،ن لیگ نے منشورپیش کردیا گلگت ( رستم علی )مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 24نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا ،اقتدار ملاتو آئینی ڈھانچے کے قیام کےساتھ ساتھ انتظامی ،سماجی ،مالیاتی اور اقتصادی شعبوں میں جدید منصوبہ بندی اور اصلاحات کئے جانے کا دعویٰ کردیا جبکہ موٹر ویز کی طرز پر قراقرم ہائی وے ،بابو سر ہائی وے ،گلگت سکردو روڈ ،شونٹر پاس اور گلگت تا شندور ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا اعلان کیاگیا ،بدھ کے روز صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے منشور کا باقاعدہ اعلان کردیا ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جعفراللہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے منشور کا اعلان کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم نے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے منشور بنایا ہے اور ان ایریاز کو شامل کیا ہے جو صوبائی حکومت کے اختیارات میں ہے جبکہ وفاقی حکومت کے اصلاحات کو منشور کا حصہ نہیں بنایاگیا ہے جس میں آئینی حیثیت کی تعین کی بات بھ...
Image
146طالبان کی پناہ گاہیں ختم کر دیں تو اعتماد بڑھے گا افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان طالبان کی پناہ گاہیں کو ختم کر دے تو افغانستان کا اس پر اعتماد اور بھی بڑھ جائے گا۔ اسلام آباد میں بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افغان نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ جب میاں نواز شریف افغانستان آئے تو ان کی باتوں سے افغان بہت خوش ہوئے تھے۔ انھوں نے افغانستان کو بہت سیدھا سادہ پیغام دیا تھا کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ افغانستان کا بھی دشمن ہے۔ اگر کوئی افغانستان کا دشمن ہے تو وہ پاکستان کا بھی دشمن ہے۔ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ اب ایسے حالات آگئے ہیں کہ افغانستان نے ثابت کرنا ہے کہ پاکستان نے اس بیان کو ثابت کرنے کے لیے کون سے اقدامات کیے ہیں۔ 146اگر پاکستان یہ قدم اٹھائے کہ طالبان کی پناہ گاہیں ختم کر دے اور جو مالی امکانات ہیں انھیں ختم کر دے تو ہمارا اعتماد اور بھی بڑھ جائے گا۔145 ان کا کہنا تھا کہ 146افغانستان کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور انھیں بھی ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اس حالت تک پہنچ گیا ہے کہ ان کو یقین ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک ...
Image
بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں، 500 سے زائد افراد ہلاک بھارت کی جنوب مشرق کی دو ریاستوں میں اپریل کے وسط سے جاری گرمی کی لہر سے اب تک تقریباً 430 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست میں پچھلے ہفتے کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ پڑوسی ریاست تلنگانہ میں گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع کھمام میں ہفتے کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔ صحت کے حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دوپہر میں گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اس لئے کہ بلند درجہ حرارت اور گرم ہوائوں کی وجہ سے انہیں سن سٹروک ہونے کا خطرہ ہے۔ وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ہم لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں سڑکیں اور مارکیٹیں ویران نظر آ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ کم از کم ایک اور ہفتے تک گرمی کی شدت...
Image
ڈسکہ میں وکلا کی ہلاکت, وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈسکہ میں وکلاء کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے نے ڈسکہ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے سپریم کورٹ بار کے صدر فضل الحق کی ملاقات کی اور ڈسکہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں وکلا کے ساتھ زیادتی ہوئی، ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ فائرنگ کرنے والے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی وکلا کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیش...
Image
تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کافیصلہ گلگت:گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں 8جون کو فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ صرف گلگت کے بعض حلقوں اور دیامر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے تا ہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طور پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام 24حلقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایف سی این اے کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے انتخابات کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں ، ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ گلگت بلتستان فرقہ وارانہ تشدد کے اعتبار سے بہت زیادہ حساس اور خطرناک ہے ۔ خط میں ایف سی این اے سے درخواست کی گئی ہے کہ 8جون کو گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں فوج تعینات کرنے کیلئے انتظامات کیے جائ...
Image
تفتیش فوری مکمل نہیں ہو سکتی، ایگزیکٹ اسکینڈل بڑا کیس ہے: ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے کراچی میں مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ شاہد حیات نے ایف آئی اے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایگزیکٹ کے دفتر میں شواہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ اسکینڈل ایک بڑا کیس ہے یہ عام کیس نہیں جس کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کر لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ، موبائل اور انٹرنیشنل لنکس دیکھ کر کام کیا جا رہا ہے۔ تفتیش کے لئے کئی چیزیں تحویل میں لیں گئی ہیں جبکہ ایگزیکٹ کے ملازمین کے بیانات بھی قلم بند کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر سب کو آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ کا ایف آئی اے میں بیان بھی قلم بند کیا جا رہا ہے۔ شعیب شیخ بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 6 بجے ایف آئی اے کے اینٹی ہومین ٹریفکنگ سرکل پہنچے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شعیب شیخ سے جعلی ڈگریوں کے اجراء، بینک اکاونٹس کی تفصیلات سمیت دیگر حوالوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
Image
ISLAMABAD: (Dunya News) – Chief of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif on Monday met Prime Minister Nawaz Sharif and discussed the overall security situation of the country with him, reported Dunya News. According to Inter-Services Public Relations (ISPR), the internal and external security situation of Pakistan was discussed in the meeting.
Image
An 11-year-old Indian-American boy, who was home schooled, has graduated from a US college with three degrees in maths, science and foreign language studies. Californian Tanishq Abraham graduated from the American River College in Sacramento, California, along with 1,800 students. Tanishq is the youngest person to graduate from American River College this year. “The assumption is that he’s the all-time youngest,” American River College spokesperson Scott Crow told NBC News. Last year, Tanishq became one of the youngest people ever to graduate from high school in the US. Tanishq , who was home-schooled since the age of seven, passed a state exam in March last year that stated he had met the right academic standards to receive a high school diploma. His achievement also caught the attention of US President Barack Obama, who sent him a congratulatory letter.