پیپلزپارٹی کوآغاراحت کی خواہش پرانتخابی اتحاد میں شامل کیا،امین شہیدی

سکردو:مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کےلئے رابطہ نہیں کیا تاہم آغا راحت کی خواہش پر پیپلزپارٹی کو انتخابی اتحاد میں شامل کر لیا ہے بلتستان میں بھی قومی مفاد کےلئے کام کرنے والی جماعتوں سے اتحاد کے خوہاں ہیں سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی طرح گلگت بلتستان میں بھی منظم دھاندلی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اپنے گھر کے ایک ملازم اور ایم این اے کو گلگت بلتستان کا گورنر بناکر انتخابات سے قبل دھاندلی کرنے کی کوشش کی ہے مسلم لیگ ن اکبر تابان یا حاجی فدا ناشاد کو گورنر بناتے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا تاہم انہوںنے غیر مقامی گورنر مسلط کیا انہوںنے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت روزانہ درجنوں کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور ان کارڈز کو مسلم لیگ ن کے امیدواران تقسیم کر رہے ہیں ایک منظم منصوبے کے تحت لیگی ہمدردی رکھنے والے ملازمین کو الیکشن ڈیوٹیوں میں تعینات کیا جا رہا ہے اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئے اور رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے مجلس وحدت المسلمین فوج کی نگرانی میں انتخابات چاہتی ہے تاکہ دھاندلی کا راستہ روکا جا سکے گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے اگر اس علاقے کے انتخابات میں عوامی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو حکمرانوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل چیف سکریٹری گورنر اور الیکشن کمشنر اپنی مرضی کا تعینات کر کے الیکشن کو مشکوک بنا دیا ہے جبکہ تمام اضلاع میں پنجاب سے خلاف قانون پولیس آفیسران تعینات کر کے پری پول ریگنگ کا آغاز کر دیا ہے گلگت بلتستان کو جب بھی حقوق دینے کی بات ہوتی ہے تو اس علاقے کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے 8000مربع میل چائینہ کو دیتے وقت حکمرانوں نے متنازعہ ہونے کا کیوں نہیں سوچا اس وقت تو بھر پور ریاستی اختیارات استعمال کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی مرضی کے بغیر 8000مربع میل چائینہ کو دیا گیا اس علاقے کے لوگوں نے پاکستانیوں سے زیادہ قربانی دی پاکستان کو اندھیرے سے نگالنے کےلئے دیامر کے 12000کنال اراضی کو خراب کیا گیا ہے قومی جماعتوں کی ان زہنیت سے گلگت بلتستان کے عوام تنگ ہیں مسلم لیگ ن کی علاقے سے دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چائینہ سے گوادر تک بننے والی پاک چین اقتصادی راہداری جس میں 700کلو میٹر گلگت بلتستان کا علاقہ متاثر ہو رہا ہے اور اقتصادی راہداری کا منبع بھی گلگت بلتستان ہے لیکن اکنامک ذون گلگت بلتستان میں بنانے کے بجائے اپنے داماد کی سرزمین کو فائدہ پہنچانے کےلئے وہاں بنایا جا رہا ہے آج پاکستانی حکمرانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادیں اور علاقے کی متنازعہ حیثیت کیوں آڑے نہیں آرہی ہےں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اور قانون ہے اور گلگت بلتستان میں کچھ اور قانون ہیں دیامر میں قانون اور ہے گلگت اور بلتستان میں اور قانون ہے گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کےلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف اے ٹی اے کے مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ اگر یہی بات فضل الرحمن کریں تو ان کو اعتماد میں لیکر حقوق دئے جاتے ہیں مجلس وحدت المسلمین عوامی حقوق اور گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوںپر آواز اٹھانے کےلئے گلگت بلتستان کے 14حلقوں سے امیدوار لا رہی ہے گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت کے حلقوں کی حد تک انتخابی اتحاد کےلئے تجویز اسلامی تحریک کو بجھوا دی گئی ہے جس میں مجلس کی رضا مندی اور آغا راحت کی تائید بھی شامل ہے ۔پیپلزپارٹی کوآغاراحت کی خواہش پرانتخابی اتحاد میں شامل کیا،امین شہیدی

سکردو:مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کےلئے رابطہ نہیں کیا تاہم آغا راحت کی خواہش پر پیپلزپارٹی کو انتخابی اتحاد میں شامل کر لیا ہے بلتستان میں بھی قومی مفاد کےلئے کام کرنے والی جماعتوں سے اتحاد کے خوہاں ہیں سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی طرح گلگت بلتستان میں بھی منظم دھاندلی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اپنے گھر کے ایک ملازم اور ایم این اے کو گلگت بلتستان کا گورنر بناکر انتخابات سے قبل دھاندلی کرنے کی کوشش کی ہے مسلم لیگ ن اکبر تابان یا حاجی فدا ناشاد کو گورنر بناتے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا تاہم انہوںنے غیر مقامی گورنر مسلط کیا انہوںنے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت روزانہ درجنوں کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور ان کارڈز کو مسلم لیگ ن کے امیدواران تقسیم کر رہے ہیں ایک منظم منصوبے کے تحت لیگی ہمدردی رکھنے والے ملازمین کو الیکشن ڈیوٹیوں میں تعینات کیا جا رہا ہے اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئے اور رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے مجلس وحدت المسلمین فوج کی نگرانی میں انتخابات چاہتی ہے تاکہ دھاندلی کا راستہ روکا جا سکے گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے اگر اس علاقے کے انتخابات میں عوامی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو حکمرانوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل چیف سکریٹری گورنر اور الیکشن کمشنر اپنی مرضی کا تعینات کر کے الیکشن کو مشکوک بنا دیا ہے جبکہ تمام اضلاع میں پنجاب سے خلاف قانون پولیس آفیسران تعینات کر کے پری پول ریگنگ کا آغاز کر دیا ہے گلگت بلتستان کو جب بھی حقوق دینے کی بات ہوتی ہے تو اس علاقے کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے 8000مربع میل چائینہ کو دیتے وقت حکمرانوں نے متنازعہ ہونے کا کیوں نہیں سوچا اس وقت تو بھر پور ریاستی اختیارات استعمال کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی مرضی کے بغیر 8000مربع میل چائینہ کو دیا گیا اس علاقے کے لوگوں نے پاکستانیوں سے زیادہ قربانی دی پاکستان کو اندھیرے سے نگالنے کےلئے دیامر کے 12000کنال اراضی کو خراب کیا گیا ہے قومی جماعتوں کی ان زہنیت سے گلگت بلتستان کے عوام تنگ ہیں مسلم لیگ ن کی علاقے سے دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چائینہ سے گوادر تک بننے والی پاک چین اقتصادی راہداری جس میں 700کلو میٹر گلگت بلتستان کا علاقہ متاثر ہو رہا ہے اور اقتصادی راہداری کا منبع بھی گلگت بلتستان ہے لیکن اکنامک ذون گلگت بلتستان میں بنانے کے بجائے اپنے داماد کی سرزمین کو فائدہ پہنچانے کےلئے وہاں بنایا جا رہا ہے آج پاکستانی حکمرانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادیں اور علاقے کی متنازعہ حیثیت کیوں آڑے نہیں آرہی ہےں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اور قانون ہے اور گلگت بلتستان میں کچھ اور قانون ہیں دیامر میں قانون اور ہے گلگت اور بلتستان میں اور قانون ہے گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کےلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف اے ٹی اے کے مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ اگر یہی بات فضل الرحمن کریں تو ان کو اعتماد میں لیکر حقوق دئے جاتے ہیں مجلس وحدت المسلمین عوامی حقوق اور گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوںپر آواز اٹھانے کےلئے گلگت بلتستان کے 14حلقوں سے امیدوار لا رہی ہے گلگت بلتستان میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت کے حلقوں کی حد تک انتخابی اتحاد کےلئے تجویز اسلامی تحریک کو بجھوا دی گئی ہے جس میں مجلس کی رضا مندی اور آغا راحت کی تائید بھی شامل ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم