نائیجریا میں خود کش بم دھماکا، 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے مقامی مویشی منڈی کو نشانہ بنایا جہاں شدید رش اور خریداری زوروں پر تھی۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں دھماکوں پر عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کی چھاپ نظر آئی۔ واضع رہے کہ دھماکوں میں اضافے کے بعد نائیجریا کے صدر نے فوجی ہیڈ کوارٹرز ابوجا سے میڈگوری منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم