Karachi News
کراچی: موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پر عملدرآمد آج رات سے شروع ہو گا
شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا ہے جس پر پیر سے عملدرآمد ہو گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق ہیلمٹ کا لازمی استعمال عوام کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے اور خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی۔ خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو روپے جرمانہ ہو گا۔ کراچی میں ہر سال مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جس میں موٹر سائکل سوار افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔ شہریوں کی اکثریت نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس مستقل بنیادوں پر ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے دو ہیملیٹ کی خریداری مہنگائی کے دور میں ان پر بوجھ ہو گا اس لئے رعایتی نرخوں پر بازار سے ہیلمٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments
Post a Comment