New York two prison Escaped from JAil
نیوریارک کی جیل سے 2 خطرناک مجرم فرار, گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام مقرر
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیل کی 150 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی قیدی یہاں سے فرار ہوا ہے۔ نیویارک کی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی جیل سے فرار ہونے والے 2 خطرناک قیدیوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 1 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک کے علاقے ڈین مورا میں واقع جیل سے قتل کے جرم میں سزا یافتہ 2 قیدی رچرڈ میٹ اور ڈیوڈ سویٹ فرار ہوئے تھے۔ گورنر نیویارک نے دونوں مجرموں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے 1 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی قتل کے مجرم اور انتہائی خطرناک ہیں۔ اس لئے ہمیں خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ قتل جیسے واقعات کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی گرفتاری کیلئے انعام کا اعلان ایک غیر معمولی قدم ہے جو موجودہ صورت حال میں مناسب ہے۔ دوسری جانب قیدیوں کے فرار کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جیل سے فرار کی یہ کارروائی اندرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment