گلگت بلتستان میں کسی اورکی حکومت بنی توعوام5سال تک پسماندہ رہیں گے،مسلم لیگ ن
چلاس:مسلم لیگ ن حلقہ نمبر۱ دیامر کے نامزد اُمیدوار حاجی غندل شاہ کا گونر فارم چلاس میں تاریخی جلسہ اور بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا ،ہزاروں لوگوں کی شرکت ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بناکر ملک کو ایٹمی ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے اور اب پاک چائنا اکنامک کوریڈورکو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملک کو معاشی طور پر مظبوط بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا ایک زون گلگت بلتستان میں بنائے بغیرکوریڈور مکمل نہیں ہوسکتا ہے ،اس لیئے پاک چین اقتصادی راہداری کا ایک زون ضلع دیامر میں بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ ہمارے پڑوسی ہیں ،ہزاراہ اور گلگت بلتستان میں کوئی فرق نہیں ،اس لیئے دیامر کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکو مت کا مشن ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام تب خوشحال ہوں گے جب گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت بنے تاکہ یہاں کے لو گ مرکز سے زیادہ سے زیادہ حقوق لے سکیں ۔اگر خدا نخواستہ یہاں کسی اور جماعت کی حکو مت بنتی ہے تو پھر عوام پانچ سال تک پسماندہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوہ میں تحریک انصاف کی حکو مت نے کو ئی کام نہیں ۔اگر عوام چاہتے ہیں کہ یہاں ہسپتال بنے سڑکیں بنیں عوام خوشحال ہوں تو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت گلگت بلتستان کو پنجاب کی طرح ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانا چاہتی ہے ،ہماری خواہش ہے کہ یہاں پر بھی پکی سڑکیں بنے ،لوگوں کو صحت کی سہو لیات حاصل ہو ں اس کیلئے ضروری ہے کہ حفیظ الرحمان وزیر اعلیٰ بنیں اور حاجی غندل شاہ جیسے لو گ اسمبلیوں میں ہو ں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت آتے ہی اس خطے کی تقدیر بدل جائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) دیامر ڈویژن کے صدر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ جی بی 15دیامر 1حاجی غندل شاہ نے کہا کہ اس حلقے سے منتخب ہو نے والے ممبران نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے علاقہ پسماندگی کا شکا ر ہے ۔اگر عوام نے اعتماد کر تے ہو ئے موقع دیا تو لو گوں کے مسائل حل کر نے کی ہر ممکن کو شش کروں گا ۔عوامی آدمی ہوں عوام ہی میں رہو ں گا ۔ مسلم لیگ (ن) ضلع دیامر کے صدر عبد الوحید نے کہا کہ نواز شریف کی ولو لہ انگیز قیادت میں ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔عوام مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ یہاں پر ترقی ہو سکے ۔سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حنیف الرحمان مقدم نے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کی اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ اس حلقے سے منتخب ہو نے والا سابق وزیر تعمیرات اپنے آبائی علاقے گوہر آباد کے پل کی مرمت کیلئے پانچ لاکھ روپے روپے خرچ نہ کر سکا ۔ایسی وزارت کو جو تے کی نو ک پر رکھتے ہیں جو حلقے کے عوام کو پانی نہ دے سکے ،بجلی نہ دے سکے اور ہسپتال اور سکو ل نہ دے سکے ۔انہوں نے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومیت سے بالاتر ہو کر ووٹ دیں تاکہ علاقے سے تعصبات کا خاتمہ ہو سکے ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف ،اور رکن قومی اسمبلی عابد رضا نے کہا کہ ن لیگ جلد گلگت بلتستان کو آئینی حقوق بھی دے گی اور یہاں کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں ملک کیلئے یہاں کے لوگوں کی بے شمار قربانیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم سے ملک میں بجلی کا بحران ختم ہوگا اور پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا ۔

Comments
Post a Comment