ساہیوال میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک، 2 اہلکار زخمی


ہلاک ملزمان سے خودکار اور پولیس سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل
ساہیوال: کسووال کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران 2 فرار ملزمان سمیت 5 ملزمان کو ہلاک کردیا جب کہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ساہیوال پولیس کے مطابق 3 ملزمان پولیس وین پر حملہ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے جس پر ان کا تعاقب کیا گیا اور کسووال کے قریب مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو ان کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سے خودکار اور پولیس سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم