Imran Khan

تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی: عمران خان



ا سلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا
کہ لیڈر پیسے خرچ کرکے نہیں بنا جا سکتا اور نہ ہی بزدل انسان کبھی لیڈر بن سکتا ہے۔
لیڈر ہمیشہ بڑے فیصلے کرتا ہے اور ”میں” سے آزاد ہوتا ہے۔ لیڈر دوستیوں پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔
عمران خان نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف ابھی تک منظم پارٹی نہیں بن سکی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ تحریک پورے ملک کی پروفیشنل جماعت ہے جس نے کسی سے اتحاد نہیں کیا۔ تحریک انصاف ملک میں نئی
سوچ لے کر آئی۔ دھرنے نے نوجوانوں کو سیاسی بنایا اور خواتین کو شعور دیا۔سیاسی بنایا اور خواتین کو شعور دیا۔
 انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں بڑی جماعتوں کا آپس میں مُک مُکا ہوا ہے۔
 دونوں بڑی جماعتوں نے مل کر نیب کا ہیڈ لگوایا جو ان کو نہیں پکڑے گا۔ اگر تحریک انصاف نہ ہوتی تو اگلے 20 سال بھی
 یہی باریاں لیتے۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم