ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتی ہے،ارکان پارلیمنٹ
اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتی ہے،عوام جسے چاہتے ہیں اسے منتخب کرتے ہیں،مسلم لیگ کے چوہدری جعفری اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی نعرے اورالیکشن مہم ہرپارٹی کا حق ہے لیکن ہوتا وہی ہے جوعوام چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد کا کہنا ہے کہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے،ہم نے ایم کیوایم کے گڑھ میں جاکر مقابلہ کیا،متحدہ کو جیت پرمبارکباد دیتے ہیں،آفتاب شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں فتح پر تحریک انصاف نے سمجھ لیا تھا وہ آئندہ بھی شکست نہیں کھائیں گے مگرعوام نے کراچی میں ان کی سوچوں کے برعکس فیصلہ دیا،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام محمد بلورکا کہنا ہے وزیراعظم اورآرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے یمن بحران پرپارلیمنٹ کی قرارداد پرفرق نہیں پڑے گا،مگرسعود یہ کی درخواست پرنظرثانی پرغورکیا جاسکتاہے۔

Comments
Post a Comment