پاکستان کے کپتان اظہر علی سنچری بنا کر آؤٹ
- 22 اپريل 2015
بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے کپتان اظہر علی نے دس چوکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہ شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اظہر علی کے اوٹ ہونے کے اگلے ہی اوور میں حارث سہیل بھی آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 53 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے اوپنرز نے گذشتہ دو میچوں کے مقابلے میں عمدہ آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے مل کر 91 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
سمیع اسلم 91 کے مجموعی سکور پر 45 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیط اس میچ میں بھی بڑا سکور نہیں کر سکے اور صرف چار رنز بنا کر عرافات سنی کے گیند پر بولڈ ہوگئے۔
بنگلہ دیش پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے چکا ہے۔
پاکستان کو پہلا میچ ہرا کر بنگلہ دیش نے 16 سالہ جمود توڑا تھا جبکہ دوسرے میچ کی جیت نے اسے پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز کی جیت سے ہمکنار کر دیا۔
پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 330 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے شکست ہوئی تھی اور دوسرے میچ میں وہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ایسا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہو سکی تھی جس کا دفاع اس کے بولر کر پاتے۔
پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ راحت علی، سرفراز احمد اور سعید اجمل کی جگہ عمر گل ذوالفقار بابر اور سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے
Comments
Post a Comment