صرف ’’ایک ڈالر‘‘ سالانہ تنخواہ لینے والی مشہور ترین شخصیات

ویب ڈیسک  بدھ 29 اپريل 
فیس بک کے سی ای او بھی سالانہ ایک ڈالر تنخواہ لینے والوں میں شامل ہے، فوٹو:فائل
لندن: کیا آ پ نے کبھی ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہے جن کی تنخواہ محض ایک ڈالر سالانہ ہے، جی ہاں ان افراد میں بڑے بڑے اداروں کے سربراہان، سی ای اوز اور گورنر حضرات بھی شامل ہیں۔
مارک زکر برگ کو کون نہیں جانتایہ فیس بک نامی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے سی ای او ہیں اور یہ صاحب بھی اب  Dollar-a-year-Men  کلب کے رکن ہیں اور  اس کلب میں شامل امیر ترین افراد بڑے بڑے عہدوں پر ہونے کے باوجود سالانہ ایک ڈالر تنخواہ لیتے ہیں جن میں کاروباری اداروں کے  سی ای اوز ، سماجی شخصیات اور تو اور گورنر حضرات بھی شامل ہیں۔
کلب کے ارکان میں مشہور ہالی ووڈ ایکشن ہیرو آرنلڈ شوازنیگربھی شامل ہیں جو 2003 سے 2011  کے دوران کیلی فورنیا کے 38ویں گورنر کے طور پر  خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ  مشہورامریکی کاروباری شخصیت اورسیاست دان مائیکل بلوم برگ بھی اس کلب کے رکن ہیں، بابائے ٹچ اسکرین کے نام سے شہرت پانےوالے  ایپل کمپنی کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز ، گوگل کے سی ای وی لیری پیج ، ہیولیٹ پیکارڈ کے میگ وائیٹ مین اور یاہو کے سابق سی ای او جیری ینگ بھی اس کلب کے ارکان میں شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم