کھلنا ٹیسٹ؛ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے ایک وکٹ پر 227 رنز





کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلے اچھی بولنگ اور پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 50 رنز کی شراکت قائم کی، سمیع اسلم 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد اظہر علی کریز پر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران محمف حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 8ویں سنچری جب کہ اظہر علی نے 19ویں نصف سنچری اسکور کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے، محمد حفیظ 137 جب کہ اظہر علی 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دوسرے دن بنگلا دیش نے 236 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 243 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کی 7ویں وکٹ مشفق الرحیم کی صورت میں گری انہوں نے 32 رنز بنائے۔ 312 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو 8واں نقصان تیج اسلام کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد وہاب ریاض نے محمد شاہد اور روبیل حسین کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Comments

Popular posts from this blog

بدترین لوڈ شیڈنگ، سکردو میں سڑکوں پر افطاری

Cheif of army

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کرنے پر وزیر اعظم برہم