بنگلادیش کی شاہینوں کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست
میرپور: بنگال ٹائیگرز نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاہینوں کو شکست دے دی،بنگلا دیش کے شہر میرپورکے شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے، بنگلادیش نے ہدفبا آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور محمد حفیظ کے پہلے ہی اوور میں ایک چھکے اور 2 چوکوں سے بیٹنگ کی ابتدا کی ، صابرالرحمان 51 اور شکیب الحسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عمرگل اوروہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مختار احمد نے ڈیبیوکرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 50 رنز کی شراکت قائم کی، احمد شہزاد 17 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ مختار احمد 37، شاہد آفریدی 12، محمد حفیظ 26 ،سہیل تنویر 8 رنز اور حارث سہیل 30 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔

Comments
Post a Comment